Beeshan K 5 Fawaid

Beeshan K 5 Fawaid

Beeshan K 5 Fawaid

بیسن کا نام سنتے ہی ہمارے تصور وذہن میں چٹ پٹے کرارے آلو پیاز کے پکوڑے اور دہی بیسن کے ملاپ سے تیار کی گئی گھٹی مصالحہ دار کڑھی کا ذائقہ منہ میں پانی بھر دیتا ہے۔
یہ غذائی جز بیسن نہ صرف آپ کے زبان کے چٹخار ے کو مزیدار پکوڑوں ،بیسن کے لڈو، بیسن کے حلوے اور دسری انواح اقسام کی لذیذ ڈشز سے تقویت بخشتا ہے۔ بلکہ یہ آپ کی جلد کے تمام مسائل وپریشانی کو دور کرنے کی خصوصیات بھی رکھتا ہے۔
بیسن (چنے کا آٹا) قدیم زمانے سے حسن و خوبصورتی کی حفاظت کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ بیسن خاص طور پر جلد کو گہرائی تک صاف کرنے اور ایکسفولیٹر کا کام کرتا ہے۔ بلکہ حقیقتاََ قدیم سنگھاری ٹریٹمنٹ میں بیسن سب سے اہم جزتصور کیا جاتا تھا۔ خاص طور پر دلہنوں کے جسم پر ان کی دلکشی وجاذبیت کو ابھارنے کے لئے بیسن سے ہی اسکرب کیا جاتا تھا۔

دلہنوں کا اسکرب بیسن، چاول کے آٹے، پسے ہوئے بادام ، دہی اور ہلدی کے اجزاء پر مشتمل ہوتا تھا۔ اس لئے پرانے وقتوں کی دلہنوں کے سراپے میں مصنوعی لیپاپوتی کے بغیر ہی قدرتی چمک دمک قابل دید ہواکرتی تھی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پہلے زمانے میں اتنے جلدی امراض ومسائل بھی جنم نہیں لیتے تھے البتہ حالیہ دورمیں دورسرا شخص کسی نہ کسی چھوٹی موٹی جلدی بیماری میں مبتلا ضرور نظر آتا ہے۔قدرتی اجزاء کے استعمال سے ان مسائل پر قابو اور چھٹکارا پایا جا سکتا ہے ۔بیسن بھی انہی میں سے ایک قدرت کا انمول تحفہ ہے۔
سونے کی مانند چمکتا سنہرا بیسن آپ کی جلد کو چاندی کیسی دودھیار عنایت بخشنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتاہے۔ بیسن پمپلز کے علاج کے لئے نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے جلدکی گہری رنگت کا ہلکا کرنے اور جلد پر ماحولیاتی آلودگی کے باعث مٹی گرد، ٹریفک کا دھواں اور جمے ہوئے میل کچیل کو جلد سے صاف کرنے کی تمام خصوصیات اس میں موجود ہیں۔بیسن جلد کی تمام اقسام کے لئے نہایت مناسب ترین قدرتی سنگھاری جز ہے جو اس کا سب سے اہم واعلیٰ پہلوہے۔
لیکن بیسن کو اپنی جلد پر استعمال کرنے سے پہلے اس بات کی مکمل یقین دہانی کر لیں کہ بیسن باسی یا پرانا نہ ہو، ہمیشہ تازہ باریک پسا ہوا بیسن استعمال کریں۔ ورنہ آپ کی جلد پر خراشیں ڈال کر آپ کو مزید الجھن و پریشانی میں مبتلا کر سکتا ہے۔
تو پھر بیوٹی سلون اور پارلر کو بائے بائے کہہ دیں۔ خوبصورت چمکتی دمکتی جلد حاصل کرنے کے لئے گھر پر بیسن سے اپنے لئے فیس پیک تیار کریں۔
ذیل میں آپ کو جلد کی تمام اقسام کے لئے بیسن استعمال کرنے کے طریقے اور فوائد بتائے گئے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر آپ نہایت سستی اور مضراثرات سے پاک قدرتی مصنوعات کو باقاعدگی سے استعمال کرکے اپنی جلد کی صحت اور حسن و دلکشی میں اضافہ پیدا کر سکتی ہیں تو آئیے خوبصورت شخصیت کے مالک بننے کے لئے تیار ہو جائیں۔
بیسن صرف چکنی جلد کی حفاظت کے لئے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ حیرت انگیز طور پر خشک جلد کے لئے بھی نہایت بہترین وکار گر ثابت ہوتا ہے بیسن مختلف اقسام کی جلد پر مختلف طریقہ کار کو عمل میں لا کر استعمال میں لایا جاتا ہے۔
عموماََ بیشتر لوگوں کا نظریہ یہی ہے کہ بیسن جلد کی اضافی چکنائی کو جذب کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔یہ بالکل صحیح ہے لیکن خشک جلد کی حامل خواتین بیسن سے بھر پور استفادہ کر سکتی ہے اس کے لئے آپ کو ذیل میں بتائی جانے والی ٹپس پر عمل کرنا ہوگا ۔ ایک پیالی میں 2 کھانے کے چمچے بیسن لیں اور اس میں دودھ یا بالائی ، شہد اور 1 چٹکی ہلدی پاوٴڈر شامل کر کے بہترین سا پیسٹ بنالیں۔ اب اس فیس پیک کو پورے چہرے پرلگا کر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
جب پیک خشک ہو جائے تو پانی سے دھو کر صاف کر لیں۔یہ فیس پیک خشک جلد کی حامل خواتین کے لئے نہایت آئیڈیل ثابت ہوتا ہے۔ یہ جلد سے میل کچیل کو صاف کرنے اور جلد کی نمی کو بر قرار رکھنے میں کافی مدد فراہم کرتا ہے۔
خشک جلد کی حامل خواتین اس فیس کو مہینے میں دوبار ضرور آزما کر دیکھیں آپ اپنی جلد میں خوشگوار تبدیل وفرق محسوس کر یں گی
چکنی جلد کے لئے بیسن کا پیک نہایت پر اثر ثابت ہوتا ہے۔جو گلینڈز اضافی آئل پیدا کرتے ہیں انکو جذب کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے علاوہ ازیں جلد کو نرم وملائم اور چمکدار بنانے میں بھی معاونت کرتا ہے۔ کسی کیمیائی اجزا سے بھر پور فیس واش یا صابن بار کو استعمال کرنے کے بجائے اگر دن میں دوبار بیسن میں چند قطرے لیموں کے شامل کر کے اس سے منہ دھویا جائے تو چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے گا اور چہرے پر نمایاں ہونے والا آئل بھی کافی حد تک کم ہوجائے گا۔چکنی جلد کی مالک خواتین کے لئے نہایت آسان فیس پیک بنانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ بیسن میں تھوڑے سے قطرے عرق گلاب کے شامل کرکے اس پیک کو چہرے اور گردن پر لگائیں۔
جب پیک خشک ہوجائے تو نیم گرم پانی سے چہرے کو اچھی طرح دھولیں اور تمام بیسن صاف کر دیں۔
آپ اس پیک میں دودھ یا دہی بھی شامل کر کے چہرے پر لگا کر اس کو خوبصورتی کی ابھار سکتی ہیں۔چکنی جلد کی حامل خواتین اس فیس پیک کو ہفتے میں دوبا استعمال کر سکتی ہیں۔
دانے اور پھوڑے پھنسیاں جلد کی سطح پر گہرے بدنما داغ دھبے چھوڑ جاتے ہیں۔ ایکنی وپیمپلز کی شکار جلد انتہائی حساس ہو جاتی ہے۔ اور اس کو خصوصی دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔تو ایکنی اپیمپلز زدہ جلد کے مسائل سے نمٹنے کے لئے بیسن سے تیار شدہ فیس پیک چہرے پر لگائیں۔بیسن میں شہد کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنالیں اور پورے چہرے پر اپلائی کر لیں۔
فیس پیک خشک ہونے کے بعد پانی سے نہایت نرمی وملائمت کے ساتھ صاف کر لیں۔ آپ اس فیس پیک کو روزانہ کی بنیاد پر لگانے کے عمل کو یقینی بنالیں۔ شہد میں جراثیم سے لڑنے کی قابلیت وصلاحیت موجود ہوتی ہیں جس کی بدولت شہد جلد سے ایکنی و پیمپلز کو کم کرنے اور اسکی روک تھام کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔
دوسری صورت میں آپ اس میں صندل پاوٴڈر، ہلدی پاوٴڈر اور عرق گلاب کو مکس کرکے دوسرا پیک تیار کر سکتی ہیں۔ ان تمام پیک کے استعمال سے آپ ایکنی وپیمپلز سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں
داغ دھبے اور نشانات جلد کی ساخت کو ناہموار اور کھر درا بنا دیتے ہیں۔ جبکہ کھلے ہوئے مساموں میں گردوغبار اور گندگی داخل ہوکر پیمپلز کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
چنانچہ بے داغ وشگفتہ جلد پانے کیلئے پمپلز کا علاج کرنا نہایت اہمیت رکھتا ہے ۔ ایکنی وپمیپلز کے داغ دھبوں کوختم کرنے کے لئے بیسن میں کھیرے کا رس شامل کر کے پیسٹ تیار کر لیں اور اس فیس پیک کو پورے چہرے پر اپلائی کر لیں۔ خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس پیک کو روزانہ باقاعدگی سے دن میں ایک بار ضرور لگائیں۔
یہ چہرے سے بدنما داغ دھبوں کے مٹانے میں معاونت کرے گا اور آپ کی جلد کو جاذب نظر اور تابندہ بنانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
یہ چہرے کی جلد کوتنا ہوا اور جست کرنے میں بھی کافی مدد کرے گا۔ اور آپ کی جلد کو چمکتا دمکتا اور شفاف تاثر فراہم کرے گا۔
صرف یہ ایک پیک تمام اقسام کی جلد کے لئے استعمال ہو سکتا ہے۔ بیسن ،لیموں کا رس اور ہلدی کو خوب یکجان کر کے بلینڈ کر لیں اورعرق گلاب شامل کر کے پیسٹ تیار کر لیں۔ چہرے پر پیک اپلائی کریں اور خشک ہونے کے بعد پانی سے دھولیں۔اس پیک کا روزانہ اک استعمال نہ صرف آپ کی رنگت کو نکھارنے میں مدد کرے گا بلکہ یہ آپ کی جلد کو دلکش وحسین لک عطا کرے گا۔
دھوپ میں جھلسی ہوئی سوختہ جلد اس پیک کے استعمال سے اپنی درست حالت میں واپس لوٹ کر آسکتی ہے اور جلد کی رعنایت بحال ہو سکتی ہے۔
بیسن کو کھانے کے علاوہ اگر اس کو درست ومتوازن طریقہ سے جلد کی حفاظت کے لئے باقاعدگی سے استعمال کیاجائے تویہ آپ کی جلد کی صحت وتندرستی اور خوبصورتی کا ضامن ثابت ہوسکتا ہے۔ صنف نازک ہونے کی حیثیت سے اپنی جلد کا بھر پور طریقے سے تمام سنگھاری نسخوں پر عمل کر کے دھیان رکھیے اور خوش رہنے اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کیجیے۔

Beeshan K 5 FawaidAfter listening to the name of Basin, chatting in our imagination, mixing potatoes onions and curd made of basin basin, filled the taste of spicy bitter water in the mouth. This nutritional particle is not only the language of your language. Enhances the delicious dishes, basins of ludo, basin and tailor dishes. Rather, it also features the characteristics of removing all skin problems from your skin. Bassin (chest flour) is used to protect beauty and beauty from ancient times. Basin specializes in cleanliness and depth of the skin, especially for the Beeshan K 5 Fawaidskin. In fact, Basin was the most important part of the ancient conventional treatment. Especially the bride’s body was scraboned from the basin to highlight the bride’s body. The skin of the bridal basin consists of ingredients of rice, flour flour, dried and almonds. Therefore, natural glow without artificial leapopathy was able to cure the bride’s old times. Perhaps this is the reason why the earlier diseases did not Beeshan K 5 Fawaidcause respiratory diseases in the first few days, but the recent periods, the remote cell may seem to be in some minor fatty diseases. Using the ingredient components can be overcome and overcome. Basson is one of them’s unique gifts. The golden basin that shines as a breeze plays a key role in helping the skin to grind your skin. Basin is considered to be suitable for the treatment of Pamphan, due to lightweight light and due to environmental pollution on the skin, all the properties of dust, traffic smoke and skin cleaned skin are present in it. Is the most natural component of all types of varieties, which is the most important point of view.But before using the basin on your skin, make sure that the basin is no longer or old, always fresh Use the crushed basin. Otherwise you can get more confused problems by troubling your skin. Then say beauty salon and parlor. To get a beautiful flashing skin, prepare the pack pack for yourself from the basin at home. In the nail you have been given the benefits and benefits of using basin for all types of skin on which you are very affordable and discomfortable If you can use naturally-made natural products to increase your skin’s health and beauty, then come ready to become the master of beautiful personality. Bison is not only specific to protecting skin skin but also Amazingly it is proven to be a very good cause of dry skin for dry skin. Basin different procedures on Beeshan K 5 Fawaiddifferent types of skin The practice of most people is that the basin is used to absorb excess fat in the skin. It is absolutely correct, but women with dried skin can make use of it completely. For the following, you have to follow the tips listed below. Take 2 meal spoon basins in a bowl and make it a good paste by adding milk or upper, honey and 1 pin turmeric powder. Now leave this fee pack for 15 minutes for full time. When the pack gets dry, clean it with water. This fee pack proves ideal for women with dry skin. It provides a lot of help in cleaning skin quickly and moisture moisture. Women with low skin try to make this fee double in the month, see Beeshan K 5 Fawaidyou feel comfortable in your skin. Basin packs provide a very effective effect. The flowers that make extra oils feature the absorption of them, as well as help skin in soft vitamin and shiny. Instead of using a cheaper or soap bar fee for a chemical ingredient, if a few drops in two basins in the day are added to the lime after washing the face, the face will appear unclear and the face-to-face oil also suffers It will be reduced to the extent. The procedure for making a very easy fee pack for women, which is a quick skin pack, is that adding a few drops in the basin, apply this pack to the face and neck. When the pack gets dry, the semi-hot Clean the face well with water and clean all the basins. You also add milk or yogurt to the face by applying it on the face and beautifying it. Women with skin skin can use this fee pack twice in the week. The hair and strap straps leave the dark spots on the surface of the skin. Anne Vampire’s victim’s skin gets very sensitive. And it requires special care and attention. So apply basin-made fake pack pack to face acne-populated skin problems. Mix honey in the box and mix it on the whole face. Do it. After the drying of the PK pack, clean the water with a lot of softness. Beeshan K 5 FawaidMake sure you make this fee pack daily on a daily basis. Honey is the ability to fight germs, which helps in reducing honey acne and poultry in the skin. In the second case, you are able to make it bitter powder, turmeric powder and nausea rose. You can mix and pack another pack. Using all these packs, you can succeed in getting rid of Anne Vampires. Make the spots and marks of the skin a bit rough and rough. While open warehouse

Leave a Comment