Hair Dye Volume Ka Intikhab Ehtiyat Say

Hair Dye Volume Ka Intikhab Ehtiyat Say

Hair Dye Volume Ka Intikhab Ehtiyat Say

بالوں کو رنگنے کا رواج صدیوں پرانا ہے ماضی میں صرف عمر رسیدہ یا ادھیڑ عمر افراد یا پھر وہ افراد جن کے بال موروثیت کے باعث کم عمری میں سفید ہونا شروع ہوجایا کرتے تھے صرف وہی افراد اپنے بالوں کی سفیدی چھپانے خضاب یعنی ہےئر ڈائیز کا سہارا لیا کرتے تھے ۔اس مقصد کے لیے ایشیائی ممالک میں لوگ یا تو صرف مہندی کا استعمال کرکے اپنے بالوں کی رنگت سرخ یا میرون جیسی کرنے (کالی مہندی کے استعمال سے سیا ہ بال کرنے میں بھی )اور خضاب کے ذریعے سیاہ کرلیا کرتے تھے ‘مگر نت نئی ایجادات کے ساتھ ساتھ بالوں کو اپنے من پسندرنگوں میں رنگنے یا ڈائی کرنے کی سہولت اب ہر جگہ بآسانی موجود ہے ۔آپ چاہیں تو سیلون میں جاکر اپنے بال رنگوائیں ۔صرف بوڑھے یا ادھیڑ عمر کے افراد ہی اپنے سفید بالوں کو چھپانے کے لیے اپنے بال رنگ رہے ہیں ‘بلکہ بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیاں نیلے پیلے لال گلابی اور ان گنت اقسام کے رنگوں میں اپنے بالوں کو ڈائی کرکے فیشن سمبل بنے نظر آتے ہیں ۔چاہے آپ سیلون میں بال رنگوائیں یا پھر گھر پہ انہیں خود ڈائی کرنے کا اہتمام کریں ۔اس احتیاط کو ضرور پیش نظر رکھیں کہ آپ اپنی بالوں کی ساخت کے مطابق ہی ہےئر ڈائی والیوم کا استعمال کریں ۔دراصل آپ جب بھی مارکیٹ سے ہےئر ڈائی خرید تے ہیں تو (ماسوائے چند ایک کمپنیوں کی تیار کردہ ہےئر ڈائیز کے )وہ دو حصوں پہ مشتمل ہوتی ہے ایک ٹیوب یا پاؤڈر کلر اور دوسرے لیکوئیڈ والیو م کی جنہیں آپس میں ایک خاص تناسب (پروڈکٹ پر درج تفصیلات وہدایت کے مطابق )میں مکس کرنے کے بعد ہی اپنے بالوں پہ لگایا جاتا ہے اور کچھ دیر بعد بالوں کو دھولیا جاتا ہے ‘مگر اکثر اوقات (بلکہ زیادہ تر )ڈائی کے بعد آپ کے بالوں کی رنگت ویسی نظر نہیں آتی ہے جو مذکورہ پروڈکٹ پہ چھپی ماڈل کی تصویر کے بالوں کا رنگ ہوتا ہے ۔تو جناب اس کی وجہ آپ کے بالوں کی قدرتی ساخت اور ان کی رنگت ہوتی ہے وہ بال جو بالکل سفید ہو چکے ہوتے ہیں ‘ان کی رنگت تو ماڈل کے بالوں کی رنگت سے ملتی جلتی نظر آتی ہے ‘مگر آپ کے سر پر موجود بقیہ سیاہ (براؤن )بالوں پہ ڈائی کا اثر کچھ زیادہ محسوس نہیں ہوتا ہے ۔اسی لیے بہت سے لوگ (نوجوان افراد زیادہ تر )اپنے بالوں کو من چاہا رنگ دینے کے لیے کٹ ڈاؤن کروا کر کیمیائی طور پر اپنے بالوں کے رنگ کو کٹوا کر بالکل سفید کروانے کے بعد اپنے من چاہے رنگ میں ڈائی کرواتے ہیں یا پھر جو افراد کٹ ڈاؤن کے بغیر بال ڈائی کروانے کے شوقین ہوتے ہیں ۔وہ ہےئر ڈائی کے والیوں میں اضافہ کروالیتے ہیں مگر یا درکھیے ہےئر ڈائی والیوں رینج نارمل رکھنی چاہیے اور اس سے زیادہ والیوم بڑھانے کا مقصد ہے اپنے بالوں کی قدرتی شافٹ کو بتدریج تباہ کرنا ۔بہت سی فیشن زدہ لڑکیاں فوری نتائج کے حصول کے لیے 40والیوں بھی استعمال کرگزرتی ہیں ‘جس کا نتیجہ بلاشبہ ان کا من چاہا تو ہوتا ہے ‘مگر کچھ عرصے بعد وہ بالوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محروم بھی ہو سکتی ہیں ۔

Hair Dye Volume Ka Intikhab Ehtiyat SayHair coloring is traditionally centuries old, only those aged or aged people, or those whose hair inherited in the past, began to be white in lesser than the same person. Only those people hide the hair of their hair, such as socks, hairdresses For this purpose people in Asian countries used to use black or maroon like black or maroon (even in black hair) and used to make black hair dyeed. But with the help of new inventions, the convenience of coloring or dyeing hair in your favorite colors is now available everywhere. If you want, go to the salon and color your hair. All those old or old people are ringing to hide their white hair. ‘But many young boys like blue yellow red pink and colorless countless colors I look like a fashionable symblem by dyeing my hair .Is you arranged for hair dyeing in the salon or dyeing them in the house itself .Keep this caution carefully that you have a hair dryer Use the product. Whenever you buy a hairdryer from your market (only a few companies are prepared for hairdresses. ) They contain two parts, either a tube or powdered cluster and other leukide valve, which are attached to their hair after mixing in a particular proportion (according to the Hair Dye Volume Ka Intikhab Ehtiyat Saydetails listed on the product). After the hair is dulled ‘but often (rather often) does not look like hair dyeing, which is the color of the hair of the image printed in the product mentioned above, so it is because of your The natural structure of the hair and their color is the hair that is completely white. Their color is similar to the appearance of the hair of the model. The effect of the dark black (brown) hairdryer present on the s head does not feel much more. For so many people (young people mostly) want to hair their hair and make their hair chemically chemically. After coloring it completely white or dyeed in your skin, or those who like to wear hair without cutting, they can increase the hairdryer but you have to know the hair dyeing range. Hair Dye Volume Ka Intikhab Ehtiyat SayIt should be normal and the purpose of increasing the volume is to destroy the gradual rotation of your hair natural shaft.

Leave a Comment