Hair Dye Zara Ahtiat Se

Hair Dye Zara Ahtiat Se

Hair Dye Zara Ahtiat Se

آپ کی بال نازک اورکمزورہیں توانائی کروانے سے ایک دن پہلے پروٹین (Protein) یاکیراٹن ٹریٹمنٹ ( Keratin Treatment) ضرورلیں اس کے علاوہ آپ کوئی ہیئر ماسک بھی استعمال کر سکتی ہیں جس میں وٹامن ای(Vitamin E) یاایلوویرا (Aloe Vera) شامل ہونا چاہیے
ثوبیہ فاروق کہتی ہیں کہ ہیئر ڈائی کے مضراثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ایمونیافری اور آئل بیسڈ ہیئر ڈائی استعمال کریں اس کے بعد سلفیٹ فری شیمپو اور کنڈیشنر کااستعمال بالوں کومضبوط اور چمکدار بناتا ہے اور اس سے بال گرنے کاتناسب کم سے کم ہوتاہے
ثوبیہ فاروق: میں ینگ اور ٹین ایجرلڑکیوں کویہی مشورہ دیتی ہوں کہ وہ پورے بال ڈائی کروانے کی بجائے صرف ہائی لائٹس (Highlights) کروالیں تاکہ لمبے عرصے تک بالوں کوکیمیکلز کے استعمال سے محفوظ رکھا جاسکے کیونکہ کیمیکلز کے استعمال سے بال متاثر ضرور ہوتے ہیں اور اگر آپ کے بال پہلے سے ہی کمزور ہیں توسارے بالوں پر کیمیکل ہرگزاستعمال نہ کریں۔

اگر آپ صرف ہائی لائٹس کرواتی ہیں تواس سے بھی شخصیت میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔ اس حوالے سے آج کل بلیاج ٹیکنیک زیادہ مقبول ہے جس میں بالوں کے سرے پر لائٹ اور اوپری یعنی جڑوں والے حصے پر ڈارک ہیئر کلر کیاجاتاہے۔ کیمیکلز کے مضراثرات سے بچنے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ برانڈڈہیئر ڈائی کا انتخاب کیاجائے جو 100فیصد ایمونیا فری (Ammonia Free) اور آئل بیسڈ (Oil-based) ہواس سے بال گرنے کاتناسب کم سے کم ہوتاہے، روکھا پن نہیں ہوتا اور بالوں میں نمی برقرار رہتی ہے۔
ڈائی سے الرجی کااندیشہ ہوتو:
اگر آپ کو ہیئر ڈائی سے الرجی کااندیشہ ہوتوجو بھی کلر منتخب کریں اس کی تھوڑی سی مقدار لے کر کان کے پیچھے لگالیں اور پانچ منٹ کے بعد ٹشوپیپر سے صاف کردیں۔ 36سے 48گھنٹوں میں آپ کواندازہ ہوجائے گا کہ ہیئرڈائی سے الرجی کاامکان ہے یانہیں؟ عموماََ الرجی کی صورت میں جلد پر سرخی اور دانے یاخارش نمودار ہونے لگتی ہے چنانچہ اس تجربے سے جلد پر ایسی کوئی بھی تبدیلی محسوس ہوتوکسی سکن سپیشلسٹ (Skin Specalist) سے رجوع کرلیں۔اسی طرح جوخواتین باقاعدگی سے ہیئر ڈائی کرواتی ہوں اورا نہیں الرجی کامسئلہ بھی ہوتو وہ ہیئر ڈائی کروانے سے ایک دن پہلے اینٹی الرجی میڈیسن بھی استعمال کرسکتی ہیں مگراسے سلسلے میں ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔ کسی جسمانی بیماری کی صورت میں بھی کیمیکلز کے استعمال سے بال یاجلد متاثر ہوسکتے ہیں اس لئے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں کہ آپ کوکیمکل کااستعمال کرنا چاہیے یانہیں؟ ہمارے پاس ایسی خواتین بھی آتی ہیں جو ہم سے جھوٹ بولتی ہیں اور اپنی کسی بیماری کاتذکرہ نہیں کرتیں مگر بعد میں جب مسائل پیداہوتے ہیں توپھر انہیں اپنی غلطی کااحساس ہوتاہے مثلاََ ایک خاتون ہیئر ڈائی کے لئے آئیں توانہوں نے یہ نہیں بتایاکہ ان کی کینسر ہسٹری رہی ہے۔چنانچہ جب انہیں ہیئر ڈائیلگایاگیا توان کے بال جل گئے پھر انہوں نے اپنی غلطی مان لی کہ انہیں ڈائی سے منع کیاگیاتھا لیکن انہوں نے اپنے معالج کی ہدایت کوسنجیدگی سے نہیں لیا، بعد میں ہم نے ان کے بالوں پرایک مہینہ تک شہد اور پروٹین ٹریٹمنٹ کرنا پڑا جس سے ان کے بعد ان کے بال ٹھیک ہوگئے مگر انہیں اضافی اخراجات اور تکلیف کاسامنا بھی کرنا پڑا۔ویسے بھی آج کل بہت سی ہارمونل بیماریاں ایسی ہیں جوہیئر ڈائی کی صورت میں نقصان کاباعث بنتی ہیں اس لیے اگر آپ کو ذرا بھی شک ہوتو اپنے بالوں کوایسے تجربات سے محفوظ رکھیں۔
ہیئر ڈائی کاشیڈ لائٹ (Light) کیوں ہوتاہے :
عام طور پر 30سے 35باربال دھونے سے ہیئر کلر لائٹ ہونے لگتا ہے۔ ویسے توسردیوں میں روز بال دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی ہفتے میں ایک یادو مرتبہ بال دھونا بھی کافی ہے جبکہ گرمیوں میں روز بال دھونے کی بجائے ایک دن چھوڑ کربال دھوئے جائیں توکچھ عرصہ تک کلر فریش نظر آسکتا ہے۔ہیئر ڈائی کرتے ہوئے سلفیٹ فری (Sulphate Free) شیمپو اور کنڈیشز کااستعمال کریں عموماََ اچھے برانڈ کے ہیئر ڈائی کے ساتھ شیمپو اور کنڈیشز موجود ہوتے ہیں۔ ڈائی کے دوران انہی کااستعمال کریں اس سے بالوں کے سرسے خشک اور روکھے نہیں ہوں گے۔
شیڈ کیسے منتخب کریں:
جب بھی شیڈ کارڈ سے ہیئر ڈائی کاانتخاب کرنا ہوتو خیال رہے کہ آپ جوبھی شیڈلینا چاہیں وہ اپنے ہاتھ کی الٹی طرف کی جلد سے میچ کرکے دیکھیں اگروہ آپ کی جلد کے ساتھ سوٹ کرے تویقینا وہ شیڈ آپ کے بالوں میں بھی خوشمنا دکھائی دے گا لیکن اگر آپ اپنی جلد کی رنگت سے شیڈ ملانے کے بعد مطمئن نہ ہوں تووہ شیڈ نہ لیں۔ویسے بھی بالوں کامعاملہ اس قدر حساس ہے کہ آپ ہردوسرے دن کوئی نیا تجربہ نہیں کرسکتیں اس لئے جو بھی کریں سوچ سمجھ کرہی کریں تاکہ بعد میں پچھتانا پڑے۔
فیشن ٹرینڈ اور مودم کومدنظر رکھتے ہوئے ہیئرڈائی کے لئے شیڈ منتخب کرنے کا معاملہ ہوتو․․․ اگر آپ کی قدرتی رنگت بہت گوری اور سرخی مائل ہے توآپ پیورگولڈ (Pure Gold) اور شوخ شیڈ میں بال ڈائی نہ کروائیں ویسے شیڈ کے انتخاب میں آنکھوں کی رنگت کوبھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔آج کل موکا (Mocha) شیڈ بہت پسند کیاجارہاہے البتہ گندمی مائل رنگت والی خواتین کو وارم ٹون (Warm Tone) میں ہی ہیئرڈائی کاانتخاب کرنا چاہیے۔ آج کل ایش گولڈ(Ash Gold) اور ریڈ Red شیڈز بھی ان ہیں لیکن ایک عام تاثر ہے کہ بہت گوری خواتین پرایش شیڈز اچھے نہیں لگتے کیونکہ اس سے وہ اپنی عمر سے بڑی نظر آنے لگتی ہیں۔ عموماََ بہت گوری خواتین بالوں کاقدرتی رنگ بھی سیاہ نہیں ہوتا بلکہ نسبتاََ براؤن اور لائٹ گولڈشیڈ میں ہوتاہے اس لئے اپنے قدرتی رنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کلر منتخب کریں کیونکہ ہوسکتا ہے کوئی نیاتجریہ آپ کوسوٹ نہ کرے۔ویسے سردیوں میں ڈارک اور وارم ہیئر کلرز کروانے چاہئیں مثلاََ چاکلیٹ براؤن (Chocolate Brwon) اور موکاوغیرہ جبکہ ینگ اور ٹین ایجرلڑکیاں گرے (Grey) اور آئس بلیو شیڈز میں ہائی لائٹ کرواسکتی ہیں۔ اس طرح گرمیوں میں کول کلرز (Cool Colors) کروائیں یعنی ایش گولڈاور کول ریڈکلرز گرمیوں میں ہوسکتے ہیں۔ درمیانی عمرکی خواتین کومیڈیم تون یعنی 5یا6 لیول پرڈائی لیناچاہیے۔
سنگل کلر لگانے کاطریقہ:
جب بھی ہیئرڈائی کریں سب سے پہلے بالوں کے سرے سے لگانا شروع کریں اور آخر میں جروں سے لگاتے ہوئے نیچے کی طرف آئیں کیونکہ سکالپ (Scalp) سے تپش نکلتی ہے اس لئے اگر جڑوں پر شروع سے ہی کلر لگادیاجائے تواس سے سکن اور بالوں کونقصان پہنچنے کااندیشہ ہے۔ اگرپورا کلر ایک ہی مرتبہ لگادیاجائے توبالوں کے سروں پرشیڈ گہراہوجاتا ہے اور جڑوں پر ہلکا رہتا ہے۔ عموماََ ڈیڑھ مہینے میں بالوں کی نشوونما ہوجاتی ہے کہ بالوں کاقدرتی رنگ نظر آنے لگتاہے اس لئے آپ کم ازکم ڈیڑھ مہینے کے بعد دوبارہ کوراپ (Coverup) کروائیں تاکہ ہیئرڈائی لمبے عرصے تک فریش نظر آئے

Hair Dye Zara Ahtiat SeOne day before using your hair delicate and energy, protein protein (Keratin Treatment) can also be used in addition to any hair mask which should include vitamin E or Aloe Vera. Farooq says that use ammonia and oily-based hair dye to be safe from the hair dye. After that, sulfate-free shampoo and conditioner-used hair makes compatible and shiny and it’s minimized hair loss. Hathabi Farooq: Yang And the tenants suggest that they just do not bow all over Crash Highlights so that hair can be used safely for long term use Hair Dye Zara Ahtiat Sebecause chemicals are affected by the use of chemicals and if your hair is already weak, do not use chemicals on hair. If you are only high Lights are cruelty, there will be significant changes in personality. Today, Blazez is a very popular technique in which the hair hair clerks on the hairstyle and the upper roots of the roots. In order to avoid the effects of chemicals, it is also necessary to choose Brandyear Dye, which is minimized by the hair falling catapult from 100% ammonia free and oil-based air, does not prevent Moistures Hair Dye Zara Ahtiat Seremain moisturized. If you are allergic to hair dye, take a little amount of the amount that you select, then clean the ear after five minutes and clean it with tissue paper. In 36 to 48 hours, you will be able to get allergy-to-air access. In general, allergies begin to appear as early as skin and skin patterns, so as to experience any such change on the skin from the experience, refer to a skin specifical. Similarly, gastrointestinal regular hair dyeing or not allergic combustion Even then, one day before hair dyeing, anti-allergic medicines can also be used. Advice from the doctor is necessary in the case of miscarriage. Even if there is any physical Hair Dye Zara Ahtiat Seillness, the use of chemicals can be infected with hair or hair, so consult your physician to make sure that you should use a chemical? We also have such women who lie to us and do not make any of their illnesses, but later, when problems arise they differ from their mistakes, for example, a woman came to hair dyeing, she did not tell her cancer history. However, when they were haired, their hair burned, and then they accepted their mistake that they would not be allowed to die but they did not take the guidance of their physician, later we gave them honey and The protein had to be treated, after which their hair got cured, but added them There are many hormonal diseases today that are harmful in the case of dry dyeing, so if you have any doubt, Hair Dye Zara Ahtiat Sekeep your hair safe from your experiences. Hair dyashid light (Light) ) Why it is: Washing 30 to 35 barbers usually takes hair clerical light. Well, there is no need to wash daily hair in the dermatologists, it is also enough to wash the hair during a week, while washing the daily hair in the summer instead of washing the hair in a summer, it can be seen for a long time. Sulphate Free) Use Shampoo and Condoms Usually there are shampoo and candies with good brand hair dye. Use them during dye, it will not dry hair and prevent hairstyle. How to choose a taste: Whenever you choose Hairdressing from a Shade Card, then think that you want your baby to face the opposite side of your hand. Please see Agarah suit your skin as if the shade will show you happy in your hair, but if you do not have the satisfaction after adding the shade to your skin, do not take a shed. Anyhow hair hair is so sensitive. That you can not experience any new experience every day in every day, so do whatever you think to be thinking so that you have to repeat later. Mudm should heed while selecting Shade case for hyyrdayy … If your natural color is very sore and redefined, do not give hair in Pure Gold and Shrimp Shade. The color of eye can not be ignored in the choice of the same shed. Now Mocha Shade is liked as a lot. Women with sophisticated color should choose the same in Warm Tone. Today, Ash Gold and Red Red Shades are also these, but there is a general impression that many female female shrines are not good because they look bigger than their own age. Usually, the color of the hairy hair is not too dark, but it is relatively brown and light goldid, so keeping the color of your natural color, select the color as a nucleus may not suit you. Thus the dark and warm hair hair clerks Should be chocolate, like Chocolate Brwon and Macau, while Young and Tan Eagles can be grayed up in Gray and Ice Blue Shades. Make summer coolers like this, Ash Gold and Cool Radalkers can be summer. Middle-aged women should take a condom of you, namely 5 or 6 lbs.

Leave a Comment