Hath Pao Ki Hifazat

Hath Pao Ki Hifazat
Hath Pao Ki Hifazat

اتھ اور پاؤں بھی آپ کے جسم کے اہم ترین اعضاء ہیں ۔اگرآپ کے ہاتھ کھردرے ہیں اور ان پر شکنیں پڑی ہیں تو آپ کا تمام تر جسم خواہ کسی قدر خوبصورتی اور کشش کا حامل کیوں نہ ہو اس کا تمام تر حسن ماند پڑجائے گا اور آپ اپنی خوبصورتی اور کشش کھو بیٹھیں گی۔واضح رہے کہ ہاتھوں کی جلد بہت آسانی کے ساتھ خشکی کا شکار ہو جاتی ہے اور اس پرشکنیں یا جھریاں پڑجاتی ہیں ۔
اس کی غالباََ یہی وجہ ہے کہ ہاتھوں کی جلد سب سے بڑھ کر ہوا۔پانی ۔اور دھوپ کے بداثرات کا شکار ہوتی ہے ۔آپ کی عمر رسیدگی کے آثار آپ کے چہرے سے پہلے آپ کے ہاتھوں سے عیاں ہوتے ہیں ۔دانشمندی کا تقاضا یہی ہے کہ اپنے ہاتھوں کی حفاظت کی جانب خصوصی توجہ دی جائے ۔ہاتھوں کے علاوہ آپ کے پاؤں کو بھی آپ کی توجہ اور نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے ۔
اؤں جسم کے کسی حصے سے بڑھ کر تھکن کا شکار ہوتے ہیں ۔
یہ آپ کے جسم کاو ہ حصہ ہیں جو آپ کے جسم کے تمام حصوں کا بوجھ سہارتے ہیں ۔لہٰذا پاؤں کی تھکن دور کرنے اور ان کی دلکشی اورصحت قائم و دائم رکھنے کے لیے ان کی پیڈی کیورنگ کی ضرورت ہوتی ہے ۔
ہاتھ اور موائسچر ائز کرنے کا عمل
اگر آپ اپنے ہاتھ ہمیشہ نرم ونازک اور ملائم رکھنے کی خواہاں میں تب آپ ہینڈ لوشن یا کریم سے اپنے ہاتھوں کو موائسچر ائزنگ کریں ۔
یہ عمل ماحولیاتی کے بد اثرات سے بھی آپ کے ہاتھوں کو محفوظ رکھے گا اور آپ کے ہاتھوں کی نگہدادشت کا عمل بھی جاری و ساری رہے گا ۔
ہاتھوں کو موائسچرائز کرنے کا طریقہ
ہاتھوں کو بخوبی دھولیں ۔
انہیں بخوبی خشک کرلیں ۔
دونوں ہاتھوں پر ہینڈ کریم کا مساج کریں ۔
مساج کے عمل کی بدولت آپ کے ہاتھ میں خون کی گردش کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور ان کا تناؤ اور کھچا ؤ زائل ہوجائے گا۔
مینی کیورنگ
جس طرح پاؤں کی تھکن دور کرنے اور ان کی دلکشی اور صحت قائم ودائم رکھنے کے لیے ان کی پیڈی کیورنگ ضروری ہوتی ہے اسی طرح ہاتھوں کی خوبصورتی اور لچک قائم ودائم رکھنے کے لیے مینی کیورنگ کی ضرورت ہوتی ہے ۔مینی کیور کے آغاز کے لیے درج ذیل ورزشیں تجویز کی جارہی ہیں ۔ان کی بدولت آپ کے ہاتھوں کے گردش خون میں اضافہ ہوگا ۔
ہر ورزش کو دو مرتبہ دہرانے کی ضرورت ہے ۔
اپنے ہاتھوں کی مٹھیاں سختی کے ساتھ بند کر لیں اور چندسیکنڈ تک یہی حالت بر قرار رکھنے کے بعد ایک دم ہاتھ پورا کھول دیں ۔اس طرح آپ کے ہاتھوں میں خون کی گردش بحال ہو گی اور آپ کو سوئیاں سی چھبتی محسوس ہوگی۔
اپنے ہاتھوں کو ڈھیلا چھوڑدیں اور انہیں اپنی کلائی پر گھمائیں ۔پہلے گھڑی کی سوئیاں کی سمت گھمائیں اور اس کے بعد گھڑی کی سوئیوں کی مخالف سمت میں گھمائیں ۔
چھوٹی انگلی سے آغاز کرتے ہوئے انگلیاں ایک ایک کرکے بند کریں ۔انگوٹھا سب سے آخر میں بند کریں ۔اپنی انگلیوں کو کلائی تک کے جانے کی کوشش کریں ۔آگر چہ آپ کی انگلیاں آپ کی کلائی تک نہیں پہنچ سکتیں لیکن آپ نے محض ایسی کوشش کرنی ہے ۔جب آپ کی انگلیاں زیادہ سے زیادہ حد تک آگے بڑھ جائیں تب ان کے اوپر انگو ٹھا لگا دیں ۔
ہر ایک انگلی کودوسرے ہاتھ سے آہستہ آہستہ کھولیں ۔
دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں پیو ست کرکے کلائیاں آپس میں ملا لیں اور ہاتھ کھول دیں جبکہ کلائیاں آپس میں باہم ملی رہیں ۔انگلیوں میں زیادہ سے زیادہ تناؤ پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔
انگلیوں کی بالائی پوریں ملاتے ہوئے انگلیاں پھیلا دیں ۔آپ کی ہتھیلی اس طور پھیلی ہونی چاہئیے جیسے آپ کسی کو پانچوں انگلیاں دکھا رہے ہیں ۔
یہ عمل پانچ مرتبہ دہرائیں اور اس عمل کو سر انجام دینے کی رفتار تیز رکھیں ۔
دوسرا مرحلہ
ریتی کے ساتھ ناخنوں کو آہستگی اور نرمی کے ساتھ ہموار بنائیں اور کوشش کریں کہ یہ گول بنیں اور اوپر نیچے ناخن کی ساخت بیضوی شکل کی حامل بن جائے ۔واضح رہے کہ کانٹے کی بدولت ناخن کمزور بن سکتے ہیں ۔اور توڑ پھوڑکا شکار ہو سکتے ہیں ۔
ہاتھوں کو تولیے کے ساتھ خشک کریں ۔
انہیں آہستہ آہستہ تھپتھپا کر خشک کریں ۔
ہاتھوں پر معیاری موائسچرائزنگ کریم کا مساج کریں ۔
مساج کا دورانیہ پانچ تادس منٹ ہو سکتا ہے ۔
ہاتھوں کو نیم گرم پانی میں رکھیں ۔تقریبا ایک منٹ تک نیم گرم پانی میں رہنے دیں۔
اپنے ہاتھ خشک تو لے سے تھپتھپا کر خشک کرلیں ۔
اپنے ہاتھ پر معیاری اور پسندیدہ نیل پالش لگائیں ۔
پیڈی کیورنگ
اپنے پاؤں گرم پانی میں ڈبو دیں ۔
دس منٹ تک پانی میں ڈبوئے رکھیں ۔
اگر آپ پانی میں لیونڈرآئل کے دو تین قطرے شامل کرلیں ۔
تو آپ کے پاؤں کسی قدر سکون سے ہمکنار ہو سکتے ہیں ۔
پاؤں خشک کریں ۔
ان کے ناخن کا ٹیں اور ریتی کے ساتھ ہموار بنائیں ۔
پاؤں پر مردہ جلد اتار نے والا لوشن لگائیں ۔
لوشن کی مالش کرنے کے بعد پاؤں کو بخوبی دھو کر خشک کرلیں ۔
اپنے پاؤں کو اس طور تھا میں کہ آپ کا انگوٹھا پاؤں کے تلوے پر ہو اور انگلیاں دوسری جانب ہوں ۔ اپنے دوسرے ہاتھ سے پاؤں پر فٹ لوشن یا باڈی موائسچرائز کا مساج کریں ۔
مساج کا آغاز پاؤں کی انگلیوں کی جڑوں سے کریں اور مابعد دائرے کی
شکل میں پاؤں کا مساج کرتے ہوئے تمام تر پاؤں کا مساج کریں ۔
مسا ج کرنے کے لیے اپنی شہادت کی انگلی اور انگوٹھا استعمال کریں ۔
پاؤں کی ہر ایک انگلی کے درمیان لوشن کا مساج کریں تا کہ آپ کے خون کی گردش میں اضافہ ہو سکے۔

Eight feet and feet are the most important organs of your body. If your hands are puffy and wrinkled, your whole body, no matter how beautiful and attractive it may be, will be degraded and You will lose your beauty and attractiveness. Be sure that the skin of the hands becomes dry and easily waxed or wrinkled.
This is probably why the skin of the hands is the most exposed – prone to the effects of water – and sunshine. The signs of aging can be seen in your hands before your face. It is important to pay special attention to the safety of your hands. Besides hands, your feet also need your attention and care.
They are more tired than any other part of the body.
They are the part of your body that carries the load of all parts of your body. Therefore, they need paddy curing to relieve the fatigue of the feet and keep them fit and healthy.
Hand and Moisturizing
If you want your hands to always be soft, moisturizing, then apply moisturizer to your hands with hand lotion or cream.
This process will also protect your hands from the adverse environmental impacts and will continue to protect your hands.
How to moisturize hands
Wash hands thoroughly.
Let them dry thoroughly.
Massage hand cream on both hands.
The massage process will speed up the blood circulation in your hand and relieve stress and tension.
Mini curing
Just like their foot curing is necessary to relieve the fatigue of the feet and to maintain their attractiveness and health, so does the need for mini curing to keep the beauty and flexibility of the hands. The following exercises are being suggested. Thanks to this, the blood circulation in your hands will increase.
Each exercise needs to be repeated twice.
Close the fists of your hands tightly and open it for a few seconds after holding the same position for a few seconds. This way the blood circulation in your hands will rest and you will feel the needles.
Loosen your hands and rotate them on your wrists. First rotate the needle clockwise and then rotate the opposite side of the clock needles.
Starting with the little finger, close the fingers one at a time. Close the toes at the end. Try moving your fingers up to the wrist. If your fingers can’t reach your wrist, you just try You have to move your toes as much as possible.
Slowly open each finger with the other hand.
Peel the fingers of the two hands together and open the wrists while the wrists are held together. Try to create maximum tension in the fingers.
Spread the toes by shaking the tops of your fingers. Your palm should extend as if you were showing someone five fingers.
Repeat this process five times and keep the pace up to speed.
The second step
Make the nails gently and gently with the sand and try to make it round and the nail structure on the top down becomes elliptical. Are.
Dry the hands with a towel.
Dry them by gently tapping them.
Massage the standard moisturizing cream on hands.
Massage duration can be up to five business minutes.
Keep hands in warm water. Let it remain in warm water for about a minute.
Dry your hands and then dry them with a tap.
Apply standard and favorite nail polish on your hand.
Pedi curing
Soak your feet in warm water.
Keep immersed in water for ten minutes.
If you add two or three drops of lavender oil to the water.
So your feet can be somewhat comfortable.
Dry the feet.
Make their nails smooth with sand and sand.
Apply lotion to remove dead skin on the feet.
After massaging the lotion, wash and dry the feet thoroughly.
Your foot was as if your thumb was on the soles of your feet and fingers were on the other side. Massage a foot lotion or body moisturizer with your other hand.
Begin the massage with the roots of the toes and circle the following
Massage all the feet while massaging the foot in shape.
Use your index finger and thumb to massage.
Massage the lotion between each toe to increase your blood circulation.

Leave a Comment