Jild Jamkanay Wali 8 Ghizayen

Jild Jamkanay Wali 8 Ghizayen

Jild Jamkanay Wali 8 Ghizayen

چمکدار صحت مند اور لچکدار جلد کے حصول کیلئے بازار میں میں ڈھیروں کریمز اور لوشنز دستیاب ہیں لیکن جو چمک انسان کے اندر سے اس کے چہرے پر نمودار ہوتی ہے وہ نہ صرف پائیدار ہوتی ہے بلکہ انسان کی خوبصورتی میں چارچاند بھی لگادیتی ہے مختلف غذاؤں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ ہماری جلد کو صحت مند بناتے ہیں اسی طرح مختلف غذائیں جلد کو مسحور کن تازگی عطاکرتی ہیں ۔
بلیوبیری : 
ان کا ذائقہ تو اچھا ہوتا ہی ہے ۔ یہ کم کیلوریز کی وجہ سے کیلوریز سے خائف خواتین کیلئے بہترین انتخاب ہے ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرتا ہے ۔ بلیوبیری کا جوس پیجئے یا بلیوبیری کو دہی میں اپنے پسندیدہ پھل کے ساتھ ملا کر کھایئے ۔ بلیوبیری دلیے کے ساتھ بھی اچھا کمبی نیشن بناتی ہیں اور جلد چمکدار اور صحتمند ہوتی ہے ۔

پالک : 
اس میں جلد کو فائدہ پہنچانے والے لوٹیسن ‘ وٹامن E C B پوٹاشیم ‘ کیلشیم فولا ‘ میگنشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں ۔ اتنی اہم اشیاء پرمبنی پالک سے جلد چمک اٹھتی ہے ۔
اخروٹ : 
دن بھر میں صرف ایک اونس اخروٹ کااستعمال آپ کی صحت اور خوبصورتی دونوں کے لیے مفید ہے ۔اخروٹ کھانے سے بال اور آنکھیں چمکدار اور روشن ہوتے ہیں۔ جلد ملائم ہوجاتی ہے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ روزانہ اپنی خوراک میں اخروٹ شامل کرنے سے وزن کنٹرول ہوتا ہے اور دماغ تیزی سے کام کرتا ہے ۔ آپ اخروٹ سادہ کھائیے یاپھر سلاد اور پاستا میں ملا کر نوش کریں ۔ اخروٹ میں پروٹین اومیگا تھری فیٹی ایسڈوٹامن Eفائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں ۔
کیوی : 
اس پھل میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہیں جو جلد کوجوان رکھتے ہیں اور جھریوں سے بچاتے ہیں۔ کیوی وٹامن Cسے پھر پور ہوتا ہے جودباؤ کاخاتمہ کرتاہے اور مدافعاتی نظام کو بہتر بناتا ہے ۔ کیوی مین چکنائی سے مبرااور نایاب وٹامن Eبھی پایاجاتا ہے ۔ جو کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے ۔ کیوی کا جوس نہایت لذیذہوتا ہے۔آپ کیوی سلاد ‘ دہی اور افروٹ ٹارٹ میں بھی استعمال کرسکتی ہیں ۔
ہلدی : 
یوں تو ہلدی کھانوں کا ذائقہ اور رنگت بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے لیکن یہ صحت اورخوبصورتی کے حصول کااہم ذریعہ بھی ہے ۔ اس میں موجود جراثیم کش عناصر اسے بہت اہم بناتے ہیں۔ ہلدی چہرے پر موجود داغ دھبوں کو ہلکا کرتی ہے اور مردہ خلیات صاف کرتی ہے ۔ہلدی بالوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے یہ چکنی جلد کو کنٹرول کرتی ہے ۔
ناریل کاپانی : 
وزن گھٹانے میں ناریل کے پانی کا کوئی ثانی نہیں ۔ یہ کھانے کیی اشتہاء کوکم کرتا ہے اور آپ خود کوسیر پاتے ہیں ناریل کاپانی جلد کو نرم وملائم ہوتا ہے ۔ جھائیاں صاف کرتا ہے ۔ کیل مہاسوں کو کنٹرول کرتا ہے ۔
گیہوں کی گھاس : 
یہ گھاس آپ اپنے گھر میں اُگاسکتی ہیں ۔چند درجن گندم کے دانے مٹی میں ڈال کر پانی دے دیں ۔ مسلسل پانی دینے سے گھاس اُگ جائے گی جو Wheat grassکہلاتی ہے اس کے جوس میں مختلف وٹامن ‘ امینوایسڈ ‘ جگر کے انزائم کیلورفائل IIپائے جاتے ہیں ۔ یہ عمررسیدگی کے اثرات کو کم کرتی ہے ۔ جسم کے اندر اورباہر موجود تکلیف رفع کرتی ہے۔ دانتوں کے درد سے نجات دلاتی ہے ۔ بال مفید ہونے سے بچاتی ہے ۔
مالٹے : 
اس میں موجود سٹرس لیمو نوئیڈز مختلف طرح کے سرطان کے خلاف لڑتے ہیں۔ جس میں چھاتی ‘ پھیپھڑوں ‘ جلد پیٹ اور بڑی آنت کا سرطان شامل ہے ۔ مالٹے کارس گردوں کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے اور پتھری بننے کے عمل میں رکاوٹ بنتا ہے ۔ مالٹے کا چھلکا چہرے پر ملنے سے چہرے کی صفائی ہوتی ہے ۔ مالٹاکھانے سے بیٹا کیروٹین ملتا ہے جس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کے خلیات کو نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں۔

Jild Jamkanay Wali 8 GhizayenIn order to find bright skin healthy and elastic skin, there are poultry cream and lotions available in the market, but the appearance of light on the face of the person is not only durable, but also in the beauty of man, it also uses different foods. The existing anti-oxidants make our skin healthy, as well, different foods make the skin glamorous refreshing .Blubery: Their taste is good. It is the best choice for calorie women, due to low calories, the antioxidants present in them reduce the effects of aging. Pour Blueberry juice or eat Blueberry mixed with your favorite fruit. Blueberry also produces good dumplings for the skin and is very shiny and healthy. In the skin, it is found in the skin, which is beneficial to the skin, ‘Vitamin E C-B potassium’ calcium fola ‘Magnesium and omega-fatty fatty acids. Such important items shine on the skin with a spoon .Akhroot: The use of only one owl walnuts daily is useful for both your health and beauty. The hair and eyes are shiny and bright due to eating food. The skin becomes soft and the bones are strong. Adding nutrients to your diet daily controls weight and brain works fast. Eat your walnuts simple or then mix with salads and pasta. The nutrient contains protein omega-tear fatty acididamen e fiber and anti-oxidants. Kiwi: This Jild Jamkanay Wali 8 Ghizayenfruit contains antioxidants that are young and skin-resistant. KV vitamins C is a debt again, which causes the liquor and improves the immune system. Kayani is also known as fat and also contains rare vitamins. Which reduces the level of cholesterol. Kiwi is very beneficial. You can also use Kiwi salads in ‘dairy and aforetime tents.’ Half: So, turmeric is used to increase the taste and color of the food, but it is also a means of health and well-being. Germinous elements present in it make it very important. The stain on the turmeric face lightens the spots and cleanses dead cells .Healthy hair is also useful for the health, it controls the skin .Karel Kapani: Coconut water is no longer secondary. This diet reduces advertisements and you can get coconut coconut quickly softened. Cleanses the signs The nail controls the acne. Grass grass: This grass can Jild Jamkanay Wali 8 Ghizayengrow in your house. Put it in the thick soil of twenty-dozen wheat. Due to continuous watering, the grass will grow grass which is called Wheat grass, which is found in various types of vitamins ‘aminoids’ liver’s enzyme calorfile II. It reduces the effects of aging. Inside and outside the body, there is a problem available. Saves from dental pain. Hair avoids being useful. Ultimate: Straps present in it include lemon nodes against different types of cancer. Which includes breasts ‘lungs’ skin stomach and large intestinal cancer. Maltractice protects from kidney diseases and prevents the process of becoming a palette. Matching on a spicy face is cleaned by face. Maltakana gives beta carotene in which existing antioxidants protect skin cells from harm.

Leave a Comment