Jild Nikhareen Husan Ko Sanwarain Lekin Kaisay

Jild Nikhareen Husan Ko Sanwarain Lekin Kaisay
Jild Nikhareen Husan Ko Sanwarain Lekin Kaisay

تازہ غذا ئی اجزاء کی مدد سے ان کی پیداواری صلاحیت بڑھ جاتی ہے
دنیا بھر میں کاسمیٹکس کی صنعتی پیداوار میں افزائش کے لئے تازہ پھلوں اور دیگر اشیاء کے اشتراک سے تجدید اور تخلیق نو کی جاتی ہے آپ اکثر وبیشتر اسٹرابیری ‘خوبانی ،دودھ ،ناریل کے تیل ،ہلدی ،لیموں اور ملتانی مٹی کا قدرتی حالت میں بھی Pasteبنا کر ماسک لگاتی ہوں گی یا چہرے کی گہرائی تک صفائی کرتی ہوں گی
آپ نے ان غذاؤں کے شاندار نتائج بھی دیکھے ہوں گے ۔
چہرہ چند ہی ساعتوں میں نکھر سا جاتا ہے ۔آپ سے اکثر اپنا آپ پہچانا نہیں جاتا ۔کا سمیٹکس کی صنعتی پیداوار یت میں بھی ان جیسی متعدد غذاؤں کے عرقیات اور تراشے شامل کرکے مختلف کریمیں ،ماسک ،لوشنز ،اور فلرز کے علاوہ سیر مز متعارف کرائے ہیں جن کی حیثیت اصل غذا کے ساتھ ساتھ گویا وٹامنز جیسی اختیار کر چکی ہے۔
وٹامنز ،نامیاتی مرکبات کے کسی گروپ میں سے اس خفیف مقدار کو کہاجاتا ہے جو بہت سے زندہ عضویات کو صحت مند رکھنے اور انہیں پروان چڑھانے کے لئے ضروری ہوتی ہے ۔ذیل میں ہم چند ایسی ہی حیاتین آمیز اشیاء کا تعارفی جائزہ پیش کررہے ہیں ۔یہ جان لیجئے کہ چہرے اور دیگر جسمانی اعضاء کی بیرونی کشش وجاذبیت اجا گر کرنے کے لئے محض کاسمیٹکس کا استعمال کیا جانا کافی نہیں ہوتا۔
آپ کو نکھار برقرار رکھنے کے لئے کیمیائی اشکال کی چند پراڈکٹس بھی درکار ہوتی ہیں ۔مثال کے طور پر ․․․․
Apricot Probiotic Cleansing Milk
غذاؤں میں Probioticsکا استعمال انہیں قابل ہضم بناتا ہے ۔بچوں میں اسہال ،بڑوں میں دوران خون رواں رکھنے ،اعصابی نظام کی فعالیت ،افسردگی ،پژ مردگی ،دماغی کمزوری اور یادداشت بہتر بنانے کے لئے مفید ہوتا ہے ۔
خوبانی کے ساتھ تجدید کے کیمیائی عمل کے بعد اس میں موجود قدرتی وٹامن Aجلد کے بیرونی نقصانات ،جلدی امراض اور جلد کی سیاہی دور کرنے کے لئے مفید ترین کلینزنگ ملک ہے ۔وٹامن Aکے علاوہ اس میں C،K ،E بھی موجود ہیں علاوہ ازیں چند اہم معدنیات پوٹا شےئم ،میگنیز ،میکنیشےئم اور فاسفورس کے ساتھ ساتھ فائبر اور فلیونائیڈ ز بھی ہیں اگر آپ اب تک کولڈ کریم یا پیٹرولیم جیلی سے میک اپ اتارتی رہتی ہیں تو اب یہ سلسلہ ترک کیجئے اور چہرے کی گہرائی تک صفائی کے لئے کلینزنگ ملک ہی استعمال کریں تا کہ چہرے کو وٹامنز کا یہ خزانہ بھی مل جائے ۔
Pumpkin Honey Glycolic Mask
کدو صحت افزاء سبزی ہے اس میں فائبر اور وٹامن Cکے علاوہ پوٹا شےئم کی وسیع تر مقدار موجود ہے ۔یہ ہائی بلڈ پریشر میں مفید ہے ۔اس میں بیٹا کیروٹین کی وجہ سے جلد کو دھوپ سے پہنچنے والے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کیا جانا ممکن ہے ۔یہ نیچرل فیس ماسک بھی ہے آپ چاہیں تو انڈے کی سفیدی سے ملا کر لگا لیں یا کدو کا ایک ٹکڑاابٹن کی مانند جلد پر رگڑ ا جائے تو مردہ خلیات جڑ جائیں گے ۔
بیرونی ملکوں خصوصاً یورپ اور امریکہ میں قدرتی اجزاء سے تشکیل دی جانے والی حسن افزاء پراڈکٹس مقبول ہیں اور یہاں سے دنیا بھر میں آن لائن فروخت کی جاتی ہیں ۔یہ ماسک بھی جلد کے قدرتی نکھار ،خلیات کی صفائی اور جواں ترتاثر کی بحالی میں مدد دیتا ہے ۔اس کی قیمت 43.94ڈالر یعنی 1,400 روپے (پاکستانی )ہے ۔اگر اس ماسک کے اجزاء دیکھئے تو وٹامن Cجلد کی لچک اور رنگت کے لئے بہترین ہے ۔
میٹھا کدو بھی بیٹا کروٹین کی وجہ سے جلد کی ہےئت برقرار رکھتا ہے ۔شہد بیرونی استعمال کے لئے بھی بہترین جز ہے ۔یہ جراثیم کش غذا ہے ۔جلدی بیماریوں خصوصاً ایگز یما ،خراشوں اور نشانات دور کرنے کے لئے بے حد مفید ہے ۔
Aw Cocoa Skin Food Mask
حسن کی افزائش کے لئے کو کو بٹر اور اس کے بیج کیمیائی شکل میں سفوف بنا کر بیوٹی پراڈکٹس بنائی جاتی ہیں ۔
یادرہے کہ کو کو کابیج اور چکنائی مٹھائیوں میں بھی شامل کئے جاتے ہیں ۔چاکلیٹ اینٹی آکسیڈ نٹ ہے ۔یہ جلد کو جواں تر اور تروتازہ رکھنے میں بے حد فعال جزو ہے ۔جلد کے خلیوں کو تقویت دیتا ہے ۔اگر آپ تازہ حالت میں کوکو بینز خوراک کا حصہ بناتی ہیں تو یہ بھی سودمند ہے ۔اگر سفوف بنا کر تیار کیمیائی بیوٹی پراڈکٹ کے طور پر استعمال کرتی ہیں تو یہ بھی بیرونی سطح پر حیرت انگیز تاثر بحال کر دے گا۔
تیز دھوپ سے پہنچنے والے نقصانات ،جلد کی بے رونقی ،جلد کے خلیوں کی کمزوری دور کرنے اور ڈھلکی ہوئی جلد کو کسنے کے لئے بہترین ماسک ہے ۔

Fresh foods help increase their productivity
Renewed and created in partnership with fresh fruits and other items to boost the industrial production of cosmetics around the world. Paste will be applied to the mask or deep cleansing to the face
You may also have seen excellent results for these foods.
The face goes out in a few hours. Often you don’t recognize yourself. In the industrial production of Symmetics, additives and cuts of various foods like these are available in various creams, masks, lotions, and fillers. Have been introduced to the original diet as well as vitamins.
Vitamins are known as the secret quantities of a group of organic compounds that are needed to keep many living organisms healthy and nourish them. Below we provide an introduction to some of the most vital ingredients. Be aware that just using cosmetics is not enough to highlight the exterior attractiveness of the face and other body parts.
You also need a few chemical shapes products to keep the look up. For example ․․․․
Apricot Probiotic Cleansing Milk
The use of Probiotics in the diet enables them to digest. It is useful for improving diarrhea in children, blood flow during adulthood, nervous system function, nausea, paranoia, mental impairment and memory improvement.
Natural Vitamin A is the most effective cleansing country for the removal of external skin, skin diseases and skin ink after it has been renewed with apricot. Apart from Vitamin A, C, K, and E are also present. Some of the major minerals are potassium, magnesium, magnesium and phosphorus as well as fiber and flavonoids. If you have been removing makeup from cold cream or petroleum jelly for a while now, skip this series and apply cleansing facial cleansing. Use the country so that the face gets this treasure of vitamins.
Pumpkin Honey Glycolic Mask
Pumpkin is a healthy vegetable and contains a large amount of fiber and vitamin C as well as potassium. It is useful in hypertension. It also helps in preventing skin damage due to beta carotene. This is also a natural face mask. If you want to mix the egg whites or rub a piece of pumpkin onto the skin like a button, dead cells will be rooted.
Natural ingredients made from natural ingredients are popular in foreign countries, especially in Europe and the United States, and are sold online worldwide. These masks also help with skin’s natural appearance, cleansing and rejuvenation. It costs $ 43.94, ie Rs 1,400 (Pakistani). If you look at the ingredients of this mask, Vitamin C is perfect for skin elasticity and complexion.
Sweet pumpkin also retains skin because of beta-crotin. Honey is also an excellent ingredient for outdoor use. It is a bacterial diet. It is very useful for relieving early ailments, especially eczema, scars and scars.
Aw Cocoa Skin Food Mask
To enhance beauty, Koi Butter and its seeds are chemically made from beauty products and made of beauty products.
Note that coke is also incorporated into cabbage and grease sweets. Chocolate is an antioxidant nut. It is a very active ingredient in keeping the skin youthful and refreshed. It stimulates the skin cells. Benz is also a beneficial part of the diet. If used as a chemical chemical product made from safflower, it will also restore a wonderful appearance on the outside.
An excellent mask for severe sun damage, skin discoloration, weakening of skin cells, and tightening of skin.

Leave a Comment