Lemon Qudrati Beauty Product

Lemon Qudrati Beauty Product

Lemon Qudrati Beauty Product

Lemon Qudrati Beauty Product

لیموں میں پائی جانے والا وٹامن سی بدن میں قوت مدافعت بڑھا تا ہے اور زخموں کے اندمال میں مدد دیتا ہے۔ اس کے استعمال سے دانت انحطاط سے بچے رہتے ہیں دانتوں کا درد اور مسوڑھوں سے خون رسنا بند ہوجاتا ہے۔ لیموں کا چھلکا بھی طبی افادیت سے مالا مال ہوتا ہے۔
چکنی جلد اور لیموں کا استعمال:
چند قطرے لیموں میں خشک دودھ ایک چائے کے چمچہ کے برابر ڈال کر ملالیں۔اس کے ساتھ اتنی ہی مقدار میں عرق گلاب شامل کر کے اس کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں خشک ہونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔
لیموں کے چھلکے پیس کر کسی معیاری کریم میں ملا آنکھوں کے گرد پڑجانے والے حلقوں پر لگا لیں۔ اس طرح یہ حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔
گھر میں فیس پالش بنانے کے لئے لیموں کا رس، گلیسرین اورشہد ہم وزن (آدھی آدھی پیالی) لے لیں اور اس میں دو چمچہ عر ق گلاب اور دو چمچہ صندل پاوٴڈر ملالیں۔

اسے فریج میں بنا کر بھی رکھا جا سکتا ہے۔ اس فیس پالش کو لگا کر چہرے پر آہستہ آہستہ مساج کریں۔ دس منٹ بعد صاف کرلیں۔ یہ جلد میں چمک پیدا کرنے کا اہم نسخہ ہے۔
رنگت کا تحفظ:
خواتین جو گوری رنگت کے سانو لاہو جانے پرپریشان ہیں ان کو چاہیے کہ روزانہ صبح آدھا لیموں نیم گرم پانی میں نچوڑ کر پی لیں۔ باقی آدھا لیموں بالائی میں نچوڑ کر رات کو سونے سے پہلے چہرے پر مل لیں۔جب بالا ئی کی پرت اترنے لگے تو چہرے کو دھولیں۔
مساموں کو بند اور دانوں کے نشانات ختم کرنے کے لیے:
ایک چائے کے چمچے کے برابر کھیرے کے رس میں دو قطرے لیموں کا رس اور اتنا ہی بیسن شامل کر کے اس کا پیسٹ بنالیں۔بعد میں اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر دھولیں۔ آپ جلد کی رنگت میں نمایاں فرق محسوس کریں گے۔
مکمل جلد کی حفاظت:
لیموں کو بیوٹی ایڈ کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اچھی طرح ابلے ہوئے دودھ کے گلاس میں ایک تازہ لیموں کا جوس نچوڑلیں۔ اس میں چائے کا ایک چمچہ گلیسرین شامل کریں۔ اس مکسچر کو آدھا گھنٹہ رکھ کر چہرے ، ہاتھوں پاوٴں اور گردن پر رات کو سونے سے پہلے لگائیں۔ روزانہ رات کو یہ استعمال کریں کچھ دن میں آپ کی جلد کو خوب صورت اور جوان بنا دیتا ہے۔ اس مکسچر کا استعمال کیل مہاسوں کے لیئے بھی مفید ہے۔پھٹی ہوئی ایڑیا ں ہاتھوں اور چہرے کا خشک پن دور کرتا ہے۔ یہ بستہ ہوا اور دھوپ کی شدت سے بھی جلد کو محفوظ کرتاہے۔
آنکھوں کے گرد حلقے:
لیموں کے چھلکے پیس کر نیویا کریم میں ملا کر آنکھوں کے گرد پڑجانے والے حلقوں پر لگائیں۔ اس طرح یہ حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔
بالوں کے لیے:
چائے بنانے کے بعد کیتلی میں بچ جانے والی پتی میں دو لیٹر پانی ڈال کر ابال لیں اور اس میں ایک لیموں کا رس نچوڑلیں۔پھر اس پانی سے سر دھولیں اس سے بالوں میں چمک آجائے گی۔
لیموں کے رس کے چند قطرے ، آملہ کے عرق کے ساتھ روزانہ رات کو سونے سے پہلے بالوں میں لگائیں یہ بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ لمبے رکھتا ہے اور وقت سے سفید ہونے سے بچاتا ہے۔ یہ خشکی ،سکیری کا بھی موثر علاج ہے۔

Lemon Qudrati Beauty ProductVitamin C found in lime increases the immunity of the body and helps in the wounds of wounds. Using this, the teeth are infected with diarrhea, stopping dental pain and blood pressure. Lime peacock is also rich in medical utility. Use of skin skin and lime: Some drops should add dry milk in a lime equal to a tea spoon. Add the same amount of rice and paste with it. Fry on the face, after drying, drain the cold water. Grind the gray peacock and put it in a standard cream cream surrounded by eyes. In this way, these rings are over. Take the juice juice, glycerin and half weigh (half a half) of the lime polish to make the fur polish in it, and mix two spots and two spots in the skin. Can also be kept Put this fee polish and massage the face slowly. Clean it after 10 minutes. This is the main version of the brightness of the skin. Color protection: Women who are depressed on the lazy soybean lava, should have to drink and drink half-lam daily in the morning. Mix the remaining Lemon Qudrati Beauty Producthalf of the lime on the face and meet the face before sleeping. When the upper lining area starts to fall, dust in the face. To close the ends and eliminate the marks of marks: The juices of a peak equal to a tea vessel I add two drops of lime juice and so much basin to make it paste. Apply it on the face and dried on dry. You will notice a significant difference in skin color. Full skin protection: Use lymphs as a beauty addiction. Add a fresh lime to a glass of well-known milk. Add a glow of glasinin to it. Put this mixture for half an hour before applying the face, hands and neck on the neck before bed. Use this daily night to make Lemon Qudrati Beauty Productyour skin smooth and young in a few days. This mixture is also useful for nail acids. It removes the left hand and the face of the face. It saves and protects the skin from the intensity of the sun too. Circles around the lips: Grind the lime peas and apply it in the nervous cream and apply the eyes around the eyes. These balls are exposed. For balls: After making tea, boil the kettle, add two liters of water and boil it and squeeze a lime juice. After this, shine it with water and shine it in hair. It will come. A few drops of lime juice, applying a hairstyle in the hair before sleeping with Ammaa, prevents the hair from falling. Keeps long and saves from time to time. This medicine is also a cure of cure.

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *