Masail Hal Krny Ki Gharylo Tadabeer

Masail Hal Krny Ki Gharylo Tadabeer

Masail Hal Krny Ki Gharylo Tadabeer

باورچی خانے میں بعض اوقات پیدا کرنے والے چھوٹے چھوٹے مسائل دشواری پیدا کردیتے ہیں۔ اس طرح سے کھانے کی کئی چیزیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ہم ہوذیل میں ایسی تدابیر بتارہے ہیں، جن سے آپ ان مسائل پر قابو پاسکتی ہیں:
آلو کو سفید رکھیے: جب آپ آلو چھیل کر پلیٹ میں رکھ دیتی ہیں تو وہ بھورے ہوجاتے ہیں، اس لیے کہ ان میں سے بے رنگ نشاستہ نکلتا ہے ، جو ہوا کے ساتھ مل کر اپنی رنگت تبدیل کرلیتا ہے۔اس سے چھٹکارا پانے کے لیے چھلے ہوئے آلووں کو ٹھنڈے پانی میں ڈال دیجئیے ۔ ان کی رنگت بدستور سفید رہے گی۔
ٹماٹر کو زیادہ عرصے تک تازہ رکھیے: ٹماٹر جلدی گل سڑجاتے ہیں۔ انہیں خراب ہونے سے بچانے کے لیے ڈنٹھل والے حصے کی طرف سے اوندھارکھیے۔

یہ وہ حصہ ہے، جہاں سے ٹماٹر پودے کی شاخ سے لٹکتا ہے۔ اس حصے پر خراشیں پڑجاتی ہیں اور نمی تیزی سے اثرانداز ہوتی ہے۔

اوندھا کرکے رکھنے پر ہوا کا اثر اس پر کم ہوتا ہے۔ یہ ترکیب اس صورت میں آزمائیے، جب آپ کے پاس ریفریجریٹر نہ ہو، ورنہ دوسری سبزیوں کے ساتھ ٹماٹروں کو اس میں رکھا جاسکتا ہے۔
کاٹنے پر پھل بھورے ہوجاتے ہیں: پھل وقت سے پہلے کاٹ لیے جاتے ہیں، لیکن جب مہمان آتے ہیں تو ان کی رنگت بھوری اور بدنما ہوجاتی ہے۔ اس پریشانی سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک لیموں کاٹ کر اس کا رس خاص طور پر کٹے ہوئے سیبوں پر ٹپکا دیجئے۔اس کے علاوہ ایک حصہ شہد میں دو حصے پانی ملا کر کٹے ہوئے سیبوں پر ڈالنے سے بھی ان کی رنگت تبدیل نہیں ہوتی، اس لیے کہ لیموں میں حیاتین ج (وٹامن سی)کے علاوہ سِڑک ایسڈ بھی ہوتا ہے اور شہد میں امینوایسڈ ، جس کی وجہ سے کٹے ہوئے سیبوں پر ہوا اثر انداز نہیں ہوتی اور پھلوں کی رنگت برقرار رہتی ہے۔
خراب انڈے چیک کرنے کا طریقہ:بہت سے انڈے ایک ساتھ استعمال کرنے سے پہلے اگر آپ انہیں چیک کرنا چاہتی ہیں ، تاکہ پکوان خراب نہ ہو تو ٹھنڈا پانی ایک تسلے میں بھریے اور انڈے اس میں ڈال دیجئے۔اگر انڈے پانی میں بیٹھ جائیں تو کھانے کے قابل ہیں، ورنہ نہیں۔ انڈاجوں جوں پرانا ہوتا جاتا ہے، اس کے مساموں سے ہوا اس میں چلی جاتی ہے اور انڈے کی سفیدی اور زرداری کو خراب کر دیتی ہے۔ چناں چہ خراب انڈا پانی میں تیرنے لگتا ہے۔
انڈے کا چھلکا صفائی سے اتار یے: انڈے اُبالتے وقت پانی میں تھوڑا سا سرکہ یا کھانے کا سوڈا ملا دیجیے۔اس طرح سے ان کا چھلکا کسی دشواری کے بغیر اتر جائے گا۔
ترش پھلوں سے زیادہ رس نچوڑیں:لیموں ، نارنگی یا مالٹے سے زیادہ رس نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے انھیں ریفریجریٹر میں رکھ دیجئے ۔ پھر جب یہ ٹھنڈے ہوجائیں تو پندرہ سے بیس سیکنڈ کے لئے مائکروویو اوون میں رکھ دیں۔ اس کے بعد انھیں دبائیں۔ پھر انہیں لمبائی میں کاٹ لیں۔ترش پھلوں سے خوب رس نکلے گا۔
کیک تازہ رکھیے: پورا کیک نہ کھانے کی صورت میں اسے رکھ دیا جاتا ہے تو وہ سوکھ جاتا ہے۔ آپ کیک کو جس طرف سے کاٹ کر ٹکڑے بناتی ہیں، اس طرف ڈبل روٹی کا ایک سلائس ٹوتھ پک کے ذریعے سے کیک سے جوڑ دیں۔ سلائس سے چپکا رہنے کی صورت میں کیک کی نمی برقرار رہے گی اور سوکھے گا نہیں۔
اپنے ہاتھوں سے بُو دور کیجیے: لہسن اور پیاز چھیلنے سے جب آپ کے ہاتھوں میں بُورچ بس جاتی ہے تو ناگوار لگتا ہے ۔اس سے نجات پانے کے لیے آپ صابن استعمال کرتی ہیں، لیکن مہک پھر بھی آتی رہتی ہے۔ اس بُو پر قابو پانے کا مناسب طریقہ یہ ہے کہ لیموں کا رس، کھانے کا سوڈا یا اسٹین لیس اسٹیل کے برتن استعمال کریں۔ اسٹین لیس اسٹیل کے بارے میں سن کر آپ چونکی ہوں گی، لیکن یہ حقیقت ہے کہ جب آپ اپنے ہاتھ اسٹین لیس اسٹیل کے کسی برتن پر رگڑتی ہیں تو اس کے سالمے بُو کو کھینچ لیتے ہیں۔
پتیلی میں ابال کیسے روکیں؟ چولھے پر پتیلی چڑھانے کے بعد آپ عموماََ فکر مند رہتی ہیں کہ اس میں اُبال نہ آئے اور پکتی ہوئی دال باہر نہ گرجائے۔ دادی اماں کے زمانے کا ایک طریقہ آزمائیے اور پتیلی کے منھ پر لکڑی کا لمبی ڈنڈی والا بڑا چمچہ رکھ دیجئے۔ جھاگ اُبل ک باہر نہیں آئے گا، اس لیے کے ٹھنڈے چمچے سے گرم بلبلے ٹکراتے ہی پھٹنا شروع ہوجاتے ہیں۔ان کا درجہٴ حرارت گرجاتا ہے اور وہ پانی بن جاتے ہیں۔ اُبال پر زیتون کے تیل کی چند بوندیں ٹپکادینے سے بھی بلبلے پھٹ جاتے ہیں۔
پیاز کاٹتے وقت آپ کے آنسو ٹپکتے ہیں:جب آپ پیاز کاٹ رہی ہوں تو ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا اپنے منھ میں رکھ لیں۔ آپ کی آنکھوں سے آنسو نہیں بہیں گے۔ پیاز میں امینوا ایسڈ سلفو اوکسائڈ ہوتا ہے ۔ جب اسے کاٹا جاتا ہے تو سلفر گیس نکلتی ہے۔یہ اوپر اُٹھتی ہے اور آکر آپ کی آنکھوں سے ٹکراتی ہے۔ آنکھوں کے پانی سے مل کر سلفیورک ایسڈ تیار ہوجاتا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آپ چھینکنے اور آنسو بہانے لگتی ہیں۔ جب آپ کے منھ میں ڈبل روٹی کا ٹکڑا ہوتا ہے تو گیس آنکھوں تک نہیں پہنچ پاتی اور ناک کے راستہ منھ کے اند جاکر ڈبل روٹی کے ٹکڑے میں جذب ہوجاتی ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پیاز کاٹنے سے پیشتر اسے خوب ٹھنڈا کر دیجئے ، کیوں کہ ٹھنڈا ہونے پر پیاز کے خامرے کم متحرک ہوتے ہیں، لہٰذا پیاز کاٹنے سے دو گھنٹے پہلے سے ٹھنڈے پانی میں ڈال دیجئے۔ اس میں سے نکلنے والی سلفر گیس آپ کو پریشان نہیں کرے گی۔ ایک جدید تحقیق کے مطابق پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے جو آنسو بہتے ہیں ان سے بینائی پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

Masail Hal Krny Ki Gharylo TadabeerSmall problems creating some time in the kitchen produce problems. In this way, many food items are lost. We are giving details of the nausea that you overcome these problems: Keep the potatoes white: When you peel potatoes and put them in the plate they become brown, Because of them, there is a lot of spoiled, which can change their color with the air. Put the potatoes in cool water to get rid of it. Their color will be white in color. Keep the Masail Hal Krny Ki Gharylo Tadabeertomatoes for a long time: Tomato quickly roam the roses. To save them from getting worse, keep moving from the dentile part. This is the part from where the tomatoes hang out from the branch of the plant. The portions of this section are damaged and the moisture affects rapidly. It keeps the effect of air on keeping it dry. Try this recipe in a case, if you do not have the refrigerator, otherwise the tomatoes with other vegetables can be kept in it. Fruit are browned on the skin: fruits are cut before time, but when guests Macome Their color becomes brown and dark. The way to avoid this problem is to cut off its juice, especially on chopped apples. Apart from this, one part of the honey mixture of water and mixing water on chopped apples also does not Masail Hal Krny Ki Gharylo Tadabeerchange their color. It is because lime also contains road acids besides hyitene c (vitamins C) and aminois in honey, due to which the air does not affect chopped apples and keeps the color of the fruit. Method: Before using many eggs together, if you want to check them so that the dishes are not damaged, cool water fills in a comfort and the eggs Put it. If the eggs sit in water then they are able to eat, otherwise not. The eggs grow old, its air is gone and it spoils the egg and white of the egg. Let’s start swimming in bad egg water. Get rid of the skin cleaned: Mix a little syrup or a soda in the water when boiling the egg. This way their skin will fall without any difficulty. Grind More Juice: The way to extract more juices than lime, orange or lentils is to put them in the refrigerator first. Then keep it in the microwave ovens for fifteen to twenty seconds Masail Hal Krny Ki Gharylo Tadabeerwhen it cools. Then press them. Then cut them in length. Dry fruit will get juicy. Keep a fresh: If it is kept in the case of not eating the whole cake, it gets dry. The pieces you cut the cake, make a slice of double bread with a cake tooth cake. If the slice is sticking to the cake, the moisture moisture will remain and will not sleep. Turn off the smell with your hands: peeling on garlic and onion when boring in your hands feels uncomfortable. You use soaps, but the aroma still comes. The appropriate way to control this smell is to use laminated juices, food soda or stainless steel utensils. You will be shocked by listening to Stan Lace Steel, but it’s a fact that when you rub your hands on a stainless steel steam, drag the old smell. How to boil in the pellet? After slipping on a stove, you are usually worried that it does not boil and do not fall outside the cooking pulp. One of the ways of the Grandmother of Emma is to keep a long-term stick of wood on trial and slim. The foam does not come out of boiling, so cool bubbles begin flowing after bumping bubbles. Their temperatures fall into heat and they become water. On the boil, a few bits of olive oil are torn apart even by tapping. Your tears drop while pears are cut: When you are cutting onions, put one piece of double bread in your mouth. Your eyes will not tears. Onion, amino acids are salmon oxygen. When it is cut, the sulfur gets out of gas. It upsets and stops with your eyes. Along with the eye water, sulfuric acid is prepared, which results in the feeling of sneezing and tears. When you have a double bread piece in your mouth, the gas can not reach the eyes and the nose path absorbs in the form of double bread pieces. The other way is that after cooling onion, cool it cool, because the onions of the onion are less dynamic, so put them in cool water for two hours before cutting onions. Sulfur gas out of this will not disturb you. According to a modern research, tearing on eyes when weighing onions, it has a good effect on the back.

 

Leave a Comment