Sabziyoon Se Jild Ki Shadabi Barhain

Sabziyoon Se Jild Ki Shadabi Barhain

Sabziyoon Se Jild Ki Shadabi Barhain

خواتین یوں تو اپنی جلد ک چمکدار اور تروتازہ رکھنے کے لیے ہزار جتن کرتی ہیں اور کریموں کے استعمال پر تو کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں لیکن یہ بات کم خواتین ہی جانتی ہیں کہ سبزیوں کو پکا کر کھانا اور کچا کھانا، دونو ں صورتوں میں ہی انسانی صحت اور جلد کے لیے مفید ہے۔ گاجر، مولی ، شلجم، ٹماٹر دیگر سبزیاں نہ صرف خون پیدا کرتی ہیں بلکہ جلد کو صحتمند اور شاداب رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔
سبزیاں انسانی صحت کے لیے مفید ہیں انہیں سلاد کے طور پر استعمال کریں تو ان کے فوائد دیگر غذا سے زیادہ ہوتے ہیں۔ اسی طرح ان کا جوس بھی چہرے کی جلد کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ موسم خواہ گرمی کا ہو یا سردی کا ، سبزیوں کے زیادہ استعمال سے جلد کو صحت مند اور بارونق رکھا جا سکتا ہے۔

اس مقصد کے لیے اپنی خوراک سے مرغن اور پروٹین سے بھرپور غذاوٴں میں کمی لاتے ہوئے سبزیوں کو شامل کریں۔

گوشت، مچھلی، انڈے ، تلی ہوئی اشیا اور دالوں کی بجائے سبزیوں کا استعمال نہ صرف آپ کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ اس سے آپ کی جل بھی صحت مند اور کھلی کھلی رہتی ہے۔
سبزیوں کو بطور ماسک یا سبزیوں کو پھلوں کے ساتھ ملاکر بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ جلد کی خوبصورتی کے لیے سب سے مفید ٹماٹر ہے۔ ٹماٹر کو نہ صرف مختلف ڈشز میں استعمال کرنا چاہیے بلکہ بطور سلاد روزانہ دو ٹماٹر کھانا آپ کی جلد، جگر اور دل کے لیے نہایت مفید ہے۔ٹماٹر کا ماسک بھی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتاہے۔ اس مقصد کے لیے چار پانچ عدد ٹماٹر گرائینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور پھر اس میں ایک گلاس پانی ڈال کر دوبارہ اچھی طرح بلینڈ کریں کسی ململ کے کپڑے سے ٹماٹر کے گودے کو چھان لیں یوں آپ کے پاس ٹماٹر کا جوس بچ جائے گا۔ اس جوس میں پانچ چمچے چینی اور پانچ چمچے گلیسرین ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پرآہستہ آہستہ پکائیں جب گاڑھا ہونے لگے تو اُتار کر ٹھنڈا کر لیں اس آمیزے کو کسی بوتل میں ڈالیں اور ماسک کی طرح استعمال کریں۔ یہ ماسک آپ روزانہ استعمال کر سکتی ہیں۔

Women like thousands of Jatts to keep their skin shiny and refreshed, and they do not compromise on the use of creams, but few women know that cooking vegetables and cooking and cooking, human beings Useful for health and skin. Carrots, Molly, Chelsea, Tomato, Other vegetables not only produce blood, but also contribute to healthy and healthy skin skin .Children are useful for human health, use them as salads, other benefits More than Similarly, their juice also is very useful for the skin. If the weather is hot or cold, excessive use of vegetable can be kept healthy and barren. For this purpose, add the vegetables by reducing the amount of poultry and protein-rich foods. For this purpose, fish, fish Instead of the use of vegetables, eggs, fried goods and pulses, it is not only healthy to keep you healthy, but it also keeps your skin healthy and open. Using vegetables as well as mixing masks or vegetables with fruit Can. The most useful tomato for skin beauty is. Tomato should not only be used in different dishes, but as per salad, two tomato meals are very useful for your skin, liver and heart. The mathematical mask also adds to the beauty of the face. For this purpose, put 400 grams of tomatoes in grinder and grind them well, then after adding a glass of water to it, mix the tomato’s garment with a custom cloth, so that you have a tomato juice. Will be Put five spoon sugar and five spoons glycerine in this juice, cook it slowly on a light bump when it becomes thick, cool it and cool it in a bottle and use it as a mask. You can use this mask everyday.

Leave a Comment