Sard Hawaye Aur Jild Ki Nami

Sard Hawaye Aur Jild Ki Nami

Sard Hawaye Aur Jild Ki Nami

جہاں گرمیوں کی شدت سے ستائے ہوئے لوگوں کے مزاج پر خوش گوار ثرات مرتّب کرتا ہے ،وہیں موسم سرما کی سرد ہواوٴں کا سب سے آسان نشانہ بننے والی ہماری جِلد ہوتی ہے۔یہ درست ہے کہ موسمِ سرما میں غسل یا ہاتھ منھ دھونے کی غرض سے نلکے کے سادے پانی کے بجائے گرم پانی کا استعمال کرنا زیادہ سکون بخش ثابت ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سردیوں میں نیم گرم پانی سے بھرے باتھ ٹب میں تھوڑی دیر بیٹھ کر سکون ملتا ہے اور تھکن دْور ہوجاتی ہے۔شدید سردیوں میں اکڑ جانے والے پّٹھوں کو نرم کرنے کے لیے انھیں گرم پانی میں کچھ دیر بھگوئے رکھنے سے آرام ملتا ہے ،لیکن یہ بھی درست ہے کہ باقاعدگی سے اس عمل کو جاری رکھنے سے جِلد پر خراب اثر پڑتا ہے۔اصل میں تیز گرم پانی جِلد کو شدید نقصان پہنچانے کا سبب بنتا ہے۔گرم پانی کے مضراثرات جب جِلد پر پڑتے ہیں تو وہ خشک ہونے لگتی ہے۔جِلد کی قدرتی نمی اور تروتازگی موسم سرما میں یوں بھی زیادہ متاثر ہوتی ہے۔جسم کا کوئی حصہ مسلسل گرم پانی سے دھونے یا جسم کو دیر تک گر م پانی میں بھگوئے رکھنے سے نہ صرف جِلد کی قدرتی نمی ودل کشی معدوم ہوجاتی ہے ،بلکہ وہ انتہائی خشک و بے رونق بھی ہوجاتی ہے ،کیوں کہ گرم پانی جِلد کی قدرتی نمی اور چکنائی کو تیزی سے جذب کرکے اسے بہت زیادہ خشک کردیتا ہے اور اس طرح ہماری جِلد کو نقصان پہنچتا ہے۔گرم پانی سے جِلد کے مسامات کھْل جاتے ہیں ،جس کی وجہ سے جِلدی امراض کا خطرہ ہوتا ہے۔موسم سرما میں اگر آپ اپنی جِلد کی قدرتی نمی اور تروتازگی کو بر قرار رکھنا چاہتی ہیں تو اس بات کو ممکن بنائیں کہ غسل اور منھ ہاتھ دھونے کے لیے بے شک گرم پانی استعمال کریں ،مگر پانی تیز گرم نہ ہو ،نیم گرم پانی استعمال کریں ،خاص طور پر گرم پانی سے بھرے ہوئے باتھ ٹب میں زیادہ دیر تک بیٹھنے سے گریز کریں۔سردیوں میں تیز گرم پانی سے غسل کرنے یا منھ ہاتھ دھونے سے کافی سکون ملتا ہے ،لیکن یہ سکون وقتی ہوتا ہے ،بعد میں جِلد پر اس کے مضراثرات پڑتے ہیں ،اس لیے سردیوں میں تیز گرم پانی کے استعمال سے اجتناب کریں تو بہتر ہے۔سردیوں میں فضا میں نمی کے خاتمے سے سب سے زیادہ ہماری جِلد متاثر ہوتی ہے ،کیوں کہ خشک و سردہوائیں ہماری جِلد کی قدرتی نمی اور دل کشی کو روکھا،بے رونق ،پڑمردہ اور انتہائی خشک بناتے ہوئے جِلد کو کئی طرح کی پیچیدگیوں سے دو چار کرتی اور شدید نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہیں۔نمی کاخاتمہ ہونا ہی جِلد کی شگفتگی و تروتازگی کو ختم کرنے اور اسے ان گنت مسائل میں مبتلا کرنے کا آغاز قرار دیا جا سکتا ہے۔موسمِ سرما جِلد کی خصوصی نگہ داشت کا موسم ہے ،اس لیے اس موسم کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی اپنی جِلد کی نمی وتروتازگی کو برقرار رکھنے کے لیے مو?ثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ،بصورتِ دیگر موسم کی وجہ سے خشکی وپڑمردگی کا شکار ہوتی جِلد شکستگی سے دوچار ہو کر پھٹنے اور چٹخنے لگتی ہے ،جو انتہائی تکلیف دہ صورت حال ہوتی ہے۔موسم سرما میں ہماری جِلد کو نقصان پہنچانے کی اصل ذمے دار سرد ہوائیں ہی نہیں ،بلکہ اندرونِ خانہ ماحول بھی ہوتا ہے۔جسم کو گرم رکھنے کی غرض سے ہیڑ کا استعمال،تیز گرم پانی سے غسل اور جِلد کی قدرتی چکنائی کو ختم کرنے والے کیمیائی اجزا سے تیار کردہ صابن اور فیس واش وغیرہ کا استعمال بھی جِلد کو بے رونق اور روکھا بنادیتے ہیں۔یوں تو موسم سرما میں جِلد کو نم آلود اور تروتازہ رکھنے کے لیے بے شمار مفید اثرات کے حامل موئسچرائزر،لوشنز اور کریمیں وغیرہ دستیاب ہیں ،مگر ان کا استعمال بھی اْسی وقت جِلد کی رعنائی ودل کشی کے لیے سود مند یامو?ثر ثابت ہوتا ہے ،جب آپ اپنی جِلد کو موسم سرما کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مو?ثر حکمتِ عملی ترتیب دے کر اس پر عمل پیرا ہوں ،اس لیے سردیوں کے موسم میں اپنی جِلد کی قدرتی نمی اور تروتازگی کو بر قرار رکھنے اور اس کی رعنائی ودل کشی کو محفوظ رکھنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں:جِلد کی صفائی کے ساتھ ساتھ اس کی قدرتی نمی کو محفوظ رکھنے کے لیے موئسچرائز نگ نہایت بہترین عمل ہے۔موئسچرائزر کی مدد سے جِلد کی قدرتی نمی اور تروتازگی کو بر قرار رکھنے کا صحیح وقت وہ ہے ،جب جِلد کو پانی سے دھویا جائے۔نم آلود جِلد پر موئسچرائزر لگانے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ نم آلودہ جِلد پر نہ صرف یکساں انداز میں پھیل جاتا ہے ،بلکہ نمی کے ساتھ مل کر جِلدی مسامات میں جذب ہو کر جِلد کو تادیر نرم وملائم اور تروتازہ رکھنے میں معاونت کرتا ہے۔موسم سرما میں اس بات کا خصوصی اہتمام کریں کہ رات کو سونے سے پہلے روغنِ بادام ،روغن ناریل یاروغنِ زیتون سے جِلد کا مساج کریں۔اس طرح جِلد کی قدرتی نمی بر قرار رہتی ہے۔پھر دن میں جب بھی ہاتھ منھ دھوئیں یا غسل کریں تو تیز گرم پانی کے بجائے سادے پانی کا استعمال کریں اور فوراً ہی موئسچرائزرلگائیں۔اس موسم میں ہر وقت موئسچرائزر گھر میں رکھیں ،تاکہ جِلد کو پانی سے دھونے کے بعد اسے تادیر نم آلودہ حالت میں رکھنے کے لیے فوری طور پر اس کا استعمال کیا جا سکے۔اس طرح سرد ہواوٴں کے مضر اثرات سے جِلد کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔مندرجہ بالاحسن افزا ہدایات پر عمل کرکے خواتین سردیوں میں اپنی جِلد کی قدرتی تروتازگی اور دل کشی ورعنائی بر قرار رکھ سکتی ہیں۔

Where the temperatures affect the temperament of summer starvation, our skin is the easiest target Sard Hawaye Aur Jild Ki Namiof cold winter. It is true that in the winter to wash the bath It is more comfortable to use hot water rather than water instead of tap water. This is because there is comfort in sitting in a semi-hot bathtub in the winter and stays away from fatigue. To soften the muscles, it relaxes in keeping warm water for a while, but it is also true that regular Continuing the process has a Sard Hawaye Aur Jild Ki Namibad effect on the skin. Initially the hot water causes severe damage to the skin. The effects of hot water when it comes to skin starts drying. Natural moisture and refreshment of the skin It is also more affected in the winter. It is more likely to wash some part of the body with hot water, or keeping the body in a long time, not only the natural moisture of the skin, but it Sard Hawaye Aur Jild Ki Namiis extremely dry and irritable. It also causes, because the hot water absorbs natural moisture and greasy quickly by absorbing it very dry and thus damages our skin. It is possible to open skin drainage from hot water, due to which there is a risk of early diseases. In winter, if you want to keep your skin moisture and refreshment, then make sure that bath and Use hot water Sard Hawaye Aur Jild Ki Namito wash the right hand, but water is not hot enough, use half water, especially avoid hot water in a bathtub filled with hot water. Washing bath or washing hands is very comfortable, but it is relaxing, later it hurts the skin, so the hot water in the winter It is better to avoid Sard Hawaye Aur Jild Ki Namithe use of the skin. In the air, the end of the moisture affects our skin, because dry and cold prevent our natural moisture and heart disease, make it irritable, dry and dry. Due to the complexity of the skin, the skin causes two stomach and severe damage. The skin can be considered as an end to eliminate skin fatigue and relieve skin problems. Skin is a special season of season, so keep your moisture retarded before the regular start of this season. For example, there is Sard Hawaye Aur Jild Ki Namia need to take second steps, but due to other weather due to weather, the skin starts to become bruised and beaten quickly, which is a very painful situation. In the winter, damage to our skin The delivery of the original body is not the main responsibility, but also the inner environment. Use the use of heat to keep the heat warm, bathing from hot water to the skin, and the natural ingestion of the skin, soap and Use of fee wash etc. also make the skin irritable and prevented. They keep the skin absorbed and retrieved in the skin. There are many useful effects available for the musicians, logos and creams etc., but their use is also proven to be the cheapest month for early reflection, when you destroy your skin as winter. To safeguard the works, I follow this strategy and follow it, so to keep the natural moisture and refreshment of your skin in the winter season and to protect its consumption. Follow the instructions: Motorized nig is the best practice to keep skin moisture as well as skin moisture. With the help of a magneticizer The right time to keep the natural moisture and refreshment of the body is when it is quickly dissolved with water. The advantage of moisturizing on the skin is that it is not only spreading on the skin, but also on the contaminated skin, Rather together with moisture, absorb skin quickly helps keep the skin soft, soft-vitamin and retravagant. In the winter, specially arrange to make the skin quicker than Almond Sard Hawaye Aur Jild Ki NamiAlmond, Olive Coconut Yarghon Olive. Massage. This is the natural humidity of the skin as it is. Whenever hands arehed or bathed in the day, instead of hot water Use water and instantly save it. During this season, keep the physicians in the house at all times, so that they can be used immediately to keep it in a damped condition after washing the skin. Skin can be kept safe from the adverse effects of the winds. By following the instructions, Baldhan Afzal can follow women’s illnesses as natural refreshment and heart disease.

Leave a Comment