Sola Singhar Chand Chehroon Ko Lagain Char Chand

Sola Singhar Chand Chehroon Ko Lagain Char Chand
Sola Singhar Chand Chehroon Ko Lagain Char Chand

بڑی عید کے موقع پر جہاں خواتین مختلف ڈشز پکانے کا شعور رکھتی ہیں وہیں اپنی شخصیت کو زیورات اور آرائشی مصنوعات سے چار چاند لگانے کا موقع بھی ضائع نہیں ہونے دیتی یہ ہماری خواتین کی کمال مہارت ہے کہ وہ ہر فن میں ماہر نظر آتی ہے تو آج ہم آرٹیکل میں بات کرتے ہیں خواتین کی زیبائش اور آرائش کی دراصل قدرت نے سجنے سجانے کا شوق عورت کو کچھ زیادہ ہی فراخدلی سے عطا کیا ہے ابتدائے آفرنیش سے عورت اپنے اس شوق کی تکمیل کرتی چلی آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہر عورت زیورات سے اپنے آپ کو سجانا اپنا حق سمجھتی ہے زیورات خواتین کے سنگھار کا لازمی جزو تصور کئے جاتے ہیں اس کے بغیر خواتین کی تیاری ادھوری سمجھی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ عید کے موقع پر بازاروں میں ملبوسات،سینڈ لزکی دکانوں کے علاوہ مصنوعی زیورات کی دکانوں پر خواتین کا انتہائی رش دیکھنے کو ملتاہے۔
ایک اندازے کے مطابق مصنوعی زیورات کے استعمال میں پچھلے5سال میں بے حد اضافہ ہوا جس کی اہم وجوہات میں سونے کی قیمت میں اضافہ،امن وامان کی خراب صورتحال اور فیشن کے تیزی سے بدلتے رجحانات ہیں جس کے باعث مصنوعی زیورات کی صنعت کو فروغ مل رہا ہے،عید کے موقع پر خواتین بیش قیمت یا بھاری بھر کم زیورات کے بجائے ہلکے پھلکے زیورات کو ترجیح دیتی ہیں ،عید کے لیے خواتین ہر سوٹ کے رنگ کی مناسبت سے جیولری کی خریداری کرتی ہیں اور حتی الامکان ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کم قیمت میں معیاری اور پائیدار جیولری خرید سکیں۔
مقامی صنعتوں نے عید کے سیزن کے لیے مختلف مصنوعی زیورات کے 1000سے زائد نئے ڈیزائن متعارف کرائے ہیں ،پاکستان میں مصنوعی زیورات کی فروخت کا حجم بلند ہے لیکن قیمتی دھات کی طرح مصنوعی زیورات بھی جب سے فی تولہ کے حساب سے فروخت ہونا شروع ہوئے ہیں اس وقت سے متوسط اور کم آمدنی کے حامل خاندانوں کے لیے مصنوعی زیورات کاشوق بھی مہنگا ہوتا جارہا ہے۔
عید کے موقع پر خواتین ہلکی جیولری خریدنے کو ترجیح دیتی ہیں،مصنوعی جیولری کے فیشن رجحانات میں چھوٹے ٹاپس، کفلنگ ٹاپس،بالیاں ،جبکہ مصری اور ترکش بالیاں کا فیشن عام ہے ،انڈین ،نیپالی،ترکش ،سری لنکن،اور مصری جیولری خریدنے کا رجحان زیادہ ہے جبکہ مقامی جیولری بھی مناسب داموں میں مل رہی ہے،بڑے نگینوں والی مصنوعی انگوٹھیوں کی قیمت 250سے 650کے درمیان ہیں جبکہ چھوٹے نگینوں والی انگوٹھیاں150سے400میں دسیتاب ہیں،مصنوعی جیولری سیٹ ،ہار اور بوندے 500سے3000تک کے درمیان ہیں۔
دھاگے،ربن ،اور پینٹ سے تیار کی گئی جیولری 100سے500کے درمیان میں ملتی ہیں،خواتین کی بڑی تعداد مصنوعی زیورات خریدتی ہے جبکہ بیشتر چاندی کے زیورات خرید نا پسند کرتی ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ مصنوعی جیولری خریدنا پیسہ ضائع کرنے کے مترادف ہے ،چاندی کی جیولری کی کچھ مالیت ہوتی ہے اور یہ سالوں استعمال میں رہتی ہے کیونکہ اسے پالش کرایا جا سکتاہے۔
عید کے موقع پر طالبات اور لڑکیوں کی بڑی تعداد اپنے دوستوں کو مصنوعی زیورات تحفے میں دیتی ہیں جس کیلئے وہ پارٹی سیٹس،گفٹ سیٹ ،کنگن،بریسلیٹ،انگوٹھیاں ،بندے اور کڑوں کی زیادہ خریداری کرتی ہیں ،واضح رہے کہ پلاسٹک سے تیار ہونے والی مصنوعی جیولری خوش نما ہونے کے ساتھ کم قیمت بھی ہوتی ہیں جنھیں وہ خواتین زیادہ پسند کرتی ہیں جو جلدی امراض اور الرجی سے بچاؤ چاہتی ہیں ۔
زیورات کے علاوہ گھڑیوں کا شوق بھی کئی خواتین رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کل کئی قسم کی گھڑیا ں بازار میں دستیاب ہیں یہ اچھی کوالٹی کی بھی ہوتی ہیں اور گھٹیاں کوالٹی کی بھی اور درمیانہ کوالٹی کی گھڑیاں بھی موجود ہوتی ہے روز مرہ استعمال کے لیے درمیانہ درجے کی گھڑیاں مناسب رہتی ہیں کسی مشہور اور قابل اعتبار کمپنی کی بنی گھڑی کو ہمیشہ ترجیح دیں۔

On the occasion of Eid Eid, where women are conscious of baking different dishes, they do not waste the opportunity to make their own personal appearance on the moon with jewelry and decorative products. It is our women’s amazing skill that they are skilled in every art. Today we talk in the article about the fact that the beauty of the ornaments and decoration of women has given the woman a lot of pleasure in decorating the decoration. From the beginning, the woman has been fulfilling her passion. Adorns herself as a jewelry jewelry is considered an integral part of women’s embellishments without women N prepare an incomplete view is therefore understood why the rush women’s apparel artificial jewelery shops, shops markets Sand lzky Eid.
The use of synthetic jewelry is estimated to have increased dramatically in the last 5 years, with the main reasons being the rise in the price of gold, the deteriorating law and order of the fashion and the rapidly changing trends in the artificial jewelry industry. Yes, on the occasion of Eid, women prefer light jewelry instead of expensive or heavy ornaments, women buy jewelry to suit the color of each suit and even try to make it possible. Buy quality and durable jewelry at low prices.
Local industries have introduced more than 1000 new designs of various synthetic jewelry for the Eid season, the sales volume of synthetic jewelry is high in Pakistan but artificial jewelry like precious metal has since started to be sold per towel. Since then, artificial jewelry has become increasingly expensive for middle- and low-income families.
Women prefer to buy light jewelry on the occasion of Eid; fashionable trends of artificial jewelry include small tops, cuffling tops, earrings, while Egyptian and Turkish earrings are common fashion, buying Indian, Nepali, Turkish, Sri Lankan, and Egyptian jewelry. The trend is high, while local jewelry is also available at reasonable prices, large nude prosthetic rings are priced between 250 and 650 while small nude rings are priced between 150 and 400, with artificial jewelry sets, necklaces and droplets ranging from 500 to 3000.
Threads, ribbons, and painted jewelry come in between 100 and 500, with a large number of women buying synthetic jewelry, while most refuse to buy silver jewelry because they say buying artificial jewelry is a waste of money. , Silver jewelry has some value and is in use for years because it can be polished.
On the occasion of Eid, a large number of girls and girls gift their friends artificial jewelry for which they buy more of party sets, gift sets, bracelets, bracelets, rings, pendants and bracelets, be clear that they are made of plastic. Artificial jewelry with a cheerleader is also less expensive, which is more favored by women who want to avoid early diseases and allergies.
Besides jewelry, many women are also fond of watches, which is why many types of watches are available in the market today. They are of good quality and the watches are of high quality and of medium quality watches. Medium watches are suitable for: Always prefer a watch made by a famous and trusted company.

Leave a Comment